یہ ہماری رازداری کی پالیسی کا ایک آرکائیو کردہ ورژن ہے۔ موجودہ ورژن یا پچھلے سبھی ورژنز دیکھیں۔

رازداری کی پالیسی

آخری ترمیم: 30 جون، 2015 (آرکائیو کردہ ورژنز دیکھیں)

بہت سارے ایسے طریقے ہیں جن سے آپ ہماری سروسز – معلومات تلاش اور اشتراک کرنے کیلئے، دوسروں لوگوں سے مواصلت کرنے کیلئے یا نیا مواد بنانے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ جب آپ ہم سے معلومات کا اشتراک کریں گے، مثلا ایک Google Account بناکر، تب ہم وہ سروسز – آپ کو مزید متعلقہ تلاش کے نتائج اور اشتہارات دکھانے کیلئے، لوگوں کے ساتھ مربوط ہونے میں آپ کی مدد کرنے کیلئے یا مزید تیزی اور آسانی سے دوسروں کے ساتھ اشتراک کرنے کیلئے پہلے سے بہتر بنا سکتے ہیں۔ چونکہ آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں، لہذا ہم جس طریقے سے آپ کی معلومات استعمال کر رہے ہیں اور جس طریقے سے آپ اپنی رازداری کا تحفظ کرسکتے ہیں وہ طریقے آپ کو واضح طور پر بتا دینا چاہتے ہیں۔

ہماری راز داری کی پالیسی بتاتی ہے:

  • ہم کون سی معلومات اکٹھا کرتے ہیں اور ہم اسے کیوں اکٹھا کرتے ہیں۔
  • ہم وہ معلومات کس طرح استعمال کرتے ہیں۔
  • وہ انتخابات جو ہم پیش کرتے ہیں، بشمول معلومات تک رسائی اور اس کی تازہ کاری کرنے کا طریقہ۔

ہم نے اسے ممکنہ حد تک آسان رکھنے کی کوشش کی ہے، لیکن اگر آپ کوکیز، IP ایڈریس، پکسل ٹیگز اور براؤزرز جیسی اصطلاحات سے واقف نہیں ہیں، تو، پھر پہلے ان کلیدی اصطلاحات کے بارے میں پڑھیں۔ آپ کی رازداری Google کیلئے اہم ہے لہذا چاہے آپ Google کیلئے نئے ہوں یا لمبے عرصے کے صارف ہوں، براہ کرم ہمارے طرز عمل جاننے کا وقت نکالیں – اور اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔

معلومات جو ہم اکٹھا کرتے ہیں

ہم اپنے سبھی صارفین کو بہتر سروسز فراہم کرنے کیلئے معلومات اکٹھا کرتے ہیں – بنیادی مواد جیسے آپ کون سی زبان بولتے ہیں کا اندازہ لگانے سے لے کر مزید پیچیدہ چیزوں تک جیسے کون سے اشتہارات آپ کو زیادہ مفید لگیں گے ، آن لائن آپ کیلئے انتہائی اہمیت رکھنے والے افراد، یا کون سے YouTube ویڈیوزآپ کو پسند آ سکتے ہیں۔

ہم درج ذیل طریقوں سے معلومات اکٹھا کرتے ہیں:

  • معلومات جو آپ ہمیں دیتے ہیں۔ مثلاً، ہماری بہت ساری خدمات کا تقاضہ ہے کہ آپ Google اکاؤنٹ کیلئے سائن اپ کریں۔ آپ کے ایسا کرنے پر ہم آپ کے اکاؤنٹ کے ساتھ اسٹور کرنے کیلئے ذاتی معلومات، جیسے آپ کا نام، ای میل پتہ، ٹیلیفون نمبر یا کریڈٹ کارڈ پوچھیں گے۔ ہم اشتراک کی جو خصوصیات پیش کرتے ہیں اگر آپ ان کا پورا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو ہم آپ سے عوامی طور پر مرئی ایک Google پروفائل بنانے کو کہہ سکتے ہیں، جو آپ کے نام اور تصویر پر مشتمل ہوسکتا ہے۔

  • وہ معلومات جو ہماری سروسز کے آپ کے استعمال سے ہم حاصل کرتے ہیں۔ آپ جو سروسز استعمال کرتے ہیں اور جس طریقے سے انہیں استعمال کرتے اس کے بارے میں ہم معلومات اکٹھا کرتے ہیں، مثلاً جب آپ YouTube پر کوئی ویڈیو دیکھتے ہیں، کوئی ایسی ویب سائٹ دیکھتے ہیں جس میں ہماری تشہیری سروسز کا استعمال ہوتا ہے یا ہمارے اشتہارات اور مواد دیکھتے اور ان کے ساتھ تعامل کرتے ہیں۔ اس معلومات میں شامل ہے:

    • آلہ کی معلومات

      ہم آلہ کے ساتھ خاص معلومات (جیسے آپ کے ہارڈویئر کا ماڈل، آپریٹنگ سسٹم کا ورژن، منفرد آلہ کے شناخت کار، اور موبائل نیٹ ورک کی معلومات بشمول فون نمبر) اکٹھا کرتے ہیں۔ Google آپ کے آلہ کے شناخت کار یا فون نمبر کو آپ کے Google اکاؤنٹ سے وابستہ کرسکتا ہے۔

    • لاگ کی معلومات

      جب آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں یا Google کے ذریعہ فراہم کردہ مواد دیکھتے ہیں تو ہم مخصوص معلومات کو خود کار طریقے سے سرور لاگز میں اکھٹا اور اسٹور کر دیتے ہیں اس میں شامل ہے:

      • یہ تفصیل کہ آپ نے ہماری سروس کس طرح استعمال کی، جیسے آپ کی تلاش کے استفسارات۔
      • ٹیلیفون کے لاگ کی معلومات جیسے آپ کا فون نمبر، کال کرنے والے فریق کا نمبر، آگے فارورڈنگ نمبرز، کالوں کا وقت اور تاریخ، کالوں کا دورانیہ، SMS روٹنگ کی معلومات اور کالوں کی قسمیں۔
      • انٹرنیٹ پروٹوکول ایڈریس۔
      • آلہ کے وقوعہ کی معلومات جیسے تباہ کاریاں، سسٹم کی سرگرمی، ہارڈویئر کی ترتیبات، براؤزر کی قسم، براؤزر کی زبان، آپ کی درخواست کی تاریخ اور وقت اور حوالہ جاتی URL۔
      • وہ کوکیز جو منفرد انداز میں آپ کے براؤز یا آپ کے Google اکاؤنٹ کو شناخت کرسکتی ہیں۔
    • مقام کی معلومات

      Google کی سروسز آپ کے استعمال کرنے پر، ہم آپ کے حقیقی مقام کے بارے میں معلومات اکٹھا کرکے اس پر کارروائی کرسکتے ہیں۔ ہم مقام کا تعین کرنے کیلئے متعدد ٹکنالوجیز استعمال کرتے ہیں، IP ایڈریس، GPS اور دوسرے سینسر سمیت جو، بطور مثال، قریبی آلات، وائی فائی رسائی مراکز اور موبائل ٹاورز سے متعلق معلومات Google کو فراہم کرسکتے ہیں۔

    • منفرد اطلاق نمبرز

      مخصوص سروسز میں ایک منفرد اطلاق نمبر شامل ہوتا ہے۔ یہ نمبر اور آپ کی تنصیب کے بارے میں معلومات (جیسے، آپریٹنگ سسٹم کی قسم اور اطلاق کا ورژن نمبر) آپ کو وہ سروس نصب یا غیر نصب کرنے کے وقت یا اس سروس کے وقفہ وقفہ سے ہمارے سرورز سے رابطہ کرنے کے وقت، جیسے خودکار تازہ کاریوں کیلئے، Google کو بھیجا جاسکتا ہے۔

    • مقامی ذخیرہ

      ہم براؤزر کا ویب ذخیرہ (بشمول HTML 5) اور اطلاق کے ڈیٹا کےعارضی ذخیرے جیسے میکانزم استعمال کرکے آپ کے آلہ پر مقامی طور پر معلومات (ذاتی معلومات سمیت) اکٹھا اور ذخیرہ کرسکتے ہیں۔

    • کوکیز اور اس جیسی ٹیکنالوجیز

      جب آپ کوئی Google سروس ملاحظہ کرتے ہیں تو ہم اور ہمارے پارٹنرز معلومات اکٹھا اور اسٹور کرنے کیلئے متعدد ٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہیں اور اس میں آپ کے براؤزر یا آلہ کی شناخت کرنے کیلئے کوکیز اور اس جیسی ٹیکنالوجیز کا استعمال شامل ہو سکتا ہے۔ ہم اس وقت بھی معلومات اکٹھا کرنے اور اسٹور کرنے کیلئے ان ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں جب آپ ہمارے براوذر، جیسے دوسری سائٹوں پر نمودار ہوسکنے والی تشہیری سروسز یا Google کی خصوصیات، کو پیش کردہ ہماری سروسز کے ساتھ تعامل کرتے ہیں۔ ہمارے Google Analytics پروڈکٹ سے کاروباروں اور سائٹ کے مالکوں کو اپنی ویب سائٹس اور ایپس کی ٹریفک کا جائزہ لینے میں مدد ملتی ہے۔ ہماری تشہیری سروسز کے ساتھ استعمال ہونے پر، جیسے DoubleClick کوکی استعمال کرنے والی سروسز، Google Analytics کی معلومات متعدد سائٹس کے ملاحظات کے بارے میں معلومات کے ساتھ، Google ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، Google Analytics صارف کی جانب سے یا Google کی جانب سے لنک کر دی جاتی ہے۔

Google میں آپ کے سائن ان ہونے پر ہم جو معلومات اکٹھا کرتے ہیں وہ آپ کے Google اکاؤنٹ سے وابستہ ہو سکتی ہے۔ جب معلومات آپ کے Google اکاؤنٹ سے وابستہ ہوتی ہیں تو ہم اسے ذاتی معلومات مانتے ہیں۔ اپنے Google اکاؤنٹ سے وابستہ معلومات تک رسائی حاصل کرنے، ان کا نظم کرنے یا انہیں حذف کرنے کے اپنے طریقہ کے بارے میں مزید معلومات کیلئے اس پالیسی کا شفافیت اور انتخاب والا سیکشن ملاحظہ کریں۔

ہم جو معلومات اکٹھا کرتے ہیں اسے کس طرح استعمال کرتے ہیں

ہم اپنی سبھی سروسز سے جو معلومات اکٹھا کرتے ہیں اسے انہیں فراہم کرنے، برقرار رکھنے، محفوظ رکھنے اور ان میں بہتری لانے کیلئے، نئی سروسز تیار کرنے کیلئے اور Google اور ہمارے صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ہم آپ کو تیار مواد پیش کرنے – جیسے آپ کو مزید متعلقہ تلاش کے نتائج اور اشتہارات دینے کیلئے بھی وہ معلومات استعمال کرتے ہیں۔

آپ اپنے Google پروفائل کا جو نام فراہم کرتے ہیں اسے ہم اپنی جانب سے پیش کردہ ان سبھی سروسز میں استعمال کرسکتے ہیں جن کیلئے Google اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، ہم آپ کے Google اکاؤنٹ سے وابستہ سابق ناموں کو تبدیل بھی کرسکتے ہیں تاکہ ہماری سبھی سروسز پر استقلال کے ساتھ آپ کی نمائندگی ہو۔ اگر دیگر صارفین کے پاس پہلے سے آپ کا ای میل، یا آپ کی نشاندہی کرنے والی دیگر معلومات ہے تو، ہم انہیں عوامی طور پر مرئی آپ کی Google پروفائل کی معلومات، جیسے آپ کا نام اور تصویر بھی دکھا سکتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس ایک Google اکاؤنٹ ہے تو ہم آپ کا پروفائل نام، پروفائل تصویر اور ان کارروائیوں کو جنہیں آپ Google یا اپنے Google اکاؤنٹ سے مربوط فریق ثالث کی ایپلیکیشنز (جیسے ‎+1’s، آپ جو جائزے لکھتے ہیں اور آپ جو تبصرے شائع کرتے ہیں) میں کرتے ہیں ان کو اپنی سروسز میں ڈسپلے کر سکتے ہیں، بشمول اشتہارات اور دیگر تجارتی سیاق و سباق میں ڈسپلے کرنے کے۔ آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں اشتراک کو محدود کرنے یا مرئیت کی ترتیبات میں جو انتخابات کریں گے ہم ان کا احترام کریں گے۔

جب آپ Google سے رابطہ کرتے ہیں تو ہم آپ کی گفتگو کا ایک ریکارڈ رکھتے ہیں تاکہ آپ کو پیش آنے والے کسی ممکنہ مسائل کے حل میں مدد کر سکیں۔ ہم اپنی سروسز کے بارے میں آپ کو مطلع کرنے کیلئے، جیسے آپ کو آئندہ کی تبدیلیوں یا اصلاحات کے بارے میں آپ کو بتانے کیلئے آپ کا ای میل پتہ استعمال کرسکتے ہیں۔

ہم کوکیز اور دیگر ٹیکنالوجیز، جیسے پکسل ٹیگز سے اکٹھا کردہ معلومات کو آپ کا صارف کا تجربہ اور ہماری سروسز کے مجموعی معیار کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ہمارا ایک پروڈکٹ جسے ہم خود اپنی سروسز میں ایسا کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں وہ Google Analytics ہے. مثلاً، آپ کی لسانی ترجیحات محفوظ کر کے، ہم آپ کی پسندیدہ زبان میں اپنی سروسز آپ کو فراہم کرسکیں گے۔ آپ کو تیار شدہ اشتہارات دکھاتے وقت، ہم حساس زمروں، جیسے نسل، مذہب، جنسی رجحان یا صحت پر مبنی زمروں کے ساتھ کوکیز یا اس جیسی ٹیکنالوجیز سے شناخت کار کو وابستہ نہیں کریں گے۔

آپ کیلئے حسب ضرورت بنائے ہوئے تلاش کے نتائج، تیار کردہ تشہیر، سپام اور میلویئر کا پتہ لگانے جیسی ذاتی طور پر متعلقہ پروڈکٹ کی خصوصیات فراہم کرنے کیلئے ہمارے خود کار سسٹمز آپ کے مواد (بشمول ای میلز) کا تجزیہ کرتے ہیں۔

ہم ایک سروس سے حاصل شدہ ذاتی معلومات کو Google کی دیگر سروسز سے حاصل شدہ معلومات، بشمول ذاتی معلومات کے ساتھ یکجا کر سکتے ہیں – مثلا آپ کے واقف کار افراد کے ساتھ چیزوں کا اشتراک آسان بنانے کیلئے۔ ہم دوہرے کلک والی کوکی کی معلومات کو ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کے ساتھ مشترک نہیں کریں گے جب تک ہمارے پاس آپ کے آپٹ ان کی منظوری نہ ہو۔

ہم اس راز داری کی پالیسی میں مذکور مقاصد کے علاوہ کسی اور مقصد کیلئے معلومات کو استعمال کرنے سے پہلے آپ کی منظوری طلب کریں گے۔

Google دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ہمارے سرورز پر ذاتی معلومات پر کارروائی کرتا ہے۔ آپ جس ملک میں رہتے ہیں وہاں سے باہر واقع سرور پر موجود آپ کی ذاتی معلومات پر ہم کارروائی کرسکتے ہیں۔

شفافیت اور انتخاب

لوگوں کو رازداری کی مختلف تشویشات لاحق ہوتی ہیں۔ ہمارا ہدف اس امر کی وضاحت کرنا ہے کہ ہم کون سی معلومات اکٹھا کرتے ہیں، تاکہ آپ اس کے طریقہ استعمال کے بارے میں بامعنی انتخاب کرسکیں۔ مثلا، آپ:

  • ان ترتیبات کیلئے اپنے Google اکاؤنٹ کی سرگزشت ملاحظہ کریں جو آپ کو تلاش، YouTube اور مقام کی سرگزشت جیسی Google سروسز سے ذاتی معلومات کی جمع آوری کو کنٹرول کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔
  • Google ڈیش بورڈ استعمال کرکے اپنے Google اکاؤنٹ سے مربوط معلومات کی مخصوص اقسام پر نظرثانی اور کنٹرول کرسکتے ہیں۔
  • اشتہارات کی ترتیبات کا استعمال کر کے ان Google اشتہارات کے بارے میں اپنی ترجیحات دیکھیں اور ان میں ترمیم کریں جو آپ کو Google اور پورے ویب پر دکھائے جاتے ہیں، مثلاً کن زمروں میں آپ کی دلچسپی ہو سکتی ہے۔ آپ Google کی مخصوص تشہیری سروسز سے یہاں آپٹ آؤٹ بھی کر سکتے ہیں۔
  • ایڈجسٹ کریں کہ آپ کے Google اکاؤنٹ کے ساتھ وابستہ پروفائل دوسروں کیلئے کیسے ظاہر ہو۔
  • آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ذریعے جن کے ساتھ معلومات کا اشتراک کرتے ہیں ان کو کنٹرول کریں۔
  • ہماری بہت ساری سروسز میں سے اپنے Google اکاؤنٹ کے ساتھ وابستہ معلومات حاصل کریں۔
  • انتخاب کریں آیا آپ کے پروفائل کا نام اور پروفائل کی تصویر اشتہارات میں ظاہر ہونے والی اشتراک کردہ تائیدات میں ظاہر ہوں۔

آپ سبھی کوکیز، بشمول ہماری سروسز کے ساتھ وابستہ کوکیز کو مسدود کرنے، یا ہمارے ذریعہ کوکیز ترتیب دیئے جانے کا وقت بتانے کیلئے بھی اپنا براؤزر ترتیب دے سکتے ہیں۔ تاہم، یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ آپ کی کوکیز غیر فعال ہونے پر ہو سکتا ہے ہماری بہت ساری سروسز مناسب طریقے سے کام نہ کریں۔ مثلا، ہوسکتا ہے کہ ہمیں آپ کی لسانی ترجیحات یاد نہ رہیں۔ مثلا، ہوسکتا ہے کہ ہمیں آپ کی لسانی ترجیحات یاد نہ رہیں۔

معلومات جس کا آپ اشتراک کرتے ہیں

ہماری بہت ساری سروسز آپ کو دوسروں کے ساتھ معلومات کا اشتراک کرنے دیتی ہیں۔ یاد رکھیں کہ جب آپ عوامی طور پر معلومات کا اشتراک کرتے ہیں، تو Google سمیت، بہت سارے سرچ انجنوں میں اس کو قابل اشاریہ بنایا جاسکتا ہے۔ ہماری سروسز آپ کو اپنے مواد کا اشتراک اور اسے ہٹانے کے مختلف اختیارات فراہم کرتی ہیں۔

اپنی ذاتی معلومات تک رسائی اور اس کی تازہ کاری کرنا

جب بھی آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں، ہمارا ارادہ آپ کو اپنی ذاتی معلومات تک رسائی فراہم کرنا ہوتا ہے۔ اگر وہ معلومات غلط ہے تو، ہم آپ کو جلدی سے اس کی تازہ کاری یا اسے حذف کرنے کے طریقے فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں – الّا یہ کہ قانونی کاروباری یا قانونی مقاصد کیلئے وہ معلومات سنبھال کر رکھنے کی ضرورت ہو۔ آپ کی ذاتی معلومات کی تازہ کاری کرتے وقت، ہم آپ کی درخواست پر کارروائی کرنے سے قبل آپ سے اپنی شناخت کی توثیق کرنے کو کہہ سکتے ہیں۔

ہم ایسی درخواستیں مسترد کرسکتے ہیں جن کی بلا وجہ تکرار ہے، جن کیلئے غیر متناسب تکنیکی کوشش درکار ہوتی ہے (مثلاً، ایک نیا سسٹم تیار کرنا یا بنیادی طورپر کوئی موجودہ طرز عمل تبدیل کرنا)، جن سے دوسروں کی رازداری کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، یا جو حد درجہ ناقابل عمل ہونگی (مثلاً، بیک اپ سسٹمز پر موجود معلومات سے متعلق درخواستیں)۔

جہاں ہم معلومات تک رسائی اور اصلاح فراہم کرسکتے ہیں، وہاں ہم یہ کام مفت میں کریں گے، اس صورت کو چھوڑ کر جہاں غیر متناسب کوشش درکار ہوگی۔ ہمارا ارادہ اپنی سروسز کو ایسے انداز میں برقرار رکھنے کا ہے جو اتفاقی یا حاسدانہ تخریب سے معلومات کو تحفظ فراہم کرتا ہو۔ اس وجہ سے،ہماری سروسز سے معلومات آپ کے حذف کرنے کے بعد ہو سکتا ہے ہم باقیماندہ نقول اپنے فعال سرورز سے فوری طور پر حذف نہ کریں اور بیک اپ کے اپنے نظاموں سے معلومات خارج نہ کریں۔

معلومات جس کا ہم اشتراک کرتے ہیں

ہم Google سے باہر کی کمپنیوں، تنظیموں اور افراد کے ساتھ ذاتی معلومات کا اشتراک تب تک نہیں کرتے ہیں جب تک درج ذیل حالات میں سے ایک پیش نہ آ جائے:

  • آپ کی منظوری سے

    ہم Google سے باہر کی کمپنیوں، تنظیموں یا افراد کے ساتھ ذاتی معلومات کا اشتراک اس صورت میں کریں گے جب ہمارے پاس ایسا کرنے کی آپ کی منظوری ہوگی۔ ہم کسی بھی حساس ذاتی معلومات کا اشتراک کرنے کیلئے آپٹ ان کی منظوری طلب کرتے ہیں۔

  • ڈومین کے منتظمین کے ساتھ

    اگر آپ کیلئے آپ کے Google اکاؤنٹ کا نظم آپ کے ڈومین کے منتظم کے ذریعہ کیا جاتا ہے (مثلا، Google Apps کے صارفین کیلئے) تو، پھر آپ کے ڈومین کا منتظم اور آپ کی تنظیم کو صارف کا تعاون فراہم کرنے والے باز فروشندگان کو آپ کے Google اکاؤنٹ کی معلومات (بشمول آپ کے ای میلز اور دیگر ڈیٹا) تک رسائی حاصل ہوگی۔ آپ کے ڈومین کا منتظم اس بات پر قادر ہوگا کہ:

    • آپ کے اکاؤنٹ کے سلسلے میں اعداد و شمار، جیسے آپ جو اطلاقات نصب کرتے ہیں اس کے ضمن میں اعداد و شمار دیکھ سکے۔
    • آپ کے اکاؤنٹ کا پاسورڈ تبدیل کرسکے۔
    • آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی معطل یا منسوخ کرسکے۔
    • آپ کے اکاؤنٹ کے حصے کے طور پر ذخیرہ کردہ معلومات تک رسائی یا اسے برقرار رکھ سکے۔
    • قابل اطلاق قانون، ضابطہ، قانونی کارروائی یا قابل نفاذ سرکاری درخواست کی تسلی کے واسطے آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کرسکے۔
    • معلومات یا رازداری کی ترتیبات حذف کرنے یا ان میں ترمیم کرنے کی آپ کی اہلیت محدود کرسکے۔

    براہ کرم مزید معلومات کیلئے اپنے ڈومین کے منتظم کی راز داری کی پالیسی سے رجوع کریں۔

  • خارجی کارروائی کیلئے

    ہم ذاتی معلومات اپنے الحاق یافتگان، یا دیگر بھروسہ مند کاروباریوں یا اشخاص کو ہماری جانب سے، ہماری ہدایات کی بناء پر اور ہماری رازداری کی پالیسی اور رازداری و سیکیورٹی کے کسی دیگر مناسب اقدامات کے بموجب کاررروائی کرنے کیلئے فراہم کرتے ہیں۔

  • قانونی وجوہات کیلئے

    ہم ذاتی معلومات کا اشتراک Google سے باہر کی کمپنیوں، تنظیموں یا افراد کے ساتھ کریں گے اگر نیک نیتی کے ساتھ ہمارا یہ ماننا ہو کہ معلومات تک رسائی، اس کا استعمال، یا اس کی برقراریت یا افشاء معقول حد تک لازمی ہے:

    • کسی قابل اطلاق قانون، ضابطہ، قانونی کارروائی یا قابل نفاذ سرکاری درخواست کی تعمیل کرنے کیلئے۔
    • قابل اطلاق سروس کی شرائط، بشمول امکانی خلاف ورزیوں کی چھان بین بروئے کار لانے کیلئے۔
    • دھوکہ، سیکیورٹی یا تکنیکی مسائل کو پکڑنے، روکنے، یا بصورت دیگر ان کا ازالہ کرنے کیلئے۔
    • Google، ہمارے صارفین یا عوام کے حقوق، املاک یا سلامتی کو لاحق مضرت سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے جیسا کہ قانون کے ذریعہ مطلوب یا مجاز ہے۔

ہم مجموعی، ذاتی طور پر ناقابل شناخت معلومات کا اشتراک عوامی طور پر اور اپنے شراکت داروں – جیسے ناشرین، مشتہرین یا مربوط سائٹوں کے ساتھ کرسکتے ہیں۔ مثلا، ہم اپنی سروسز کے عمومی استعمال کے بارے میں رجحانات دکھانے کیلئے عوامی طور پر معلومات کا اشتراک کرسکتے ہیں۔

اگر Google کسی انضمام، حصول ملکیت یا اثاثہ کی فروخت میں شامل ہے تو، ہم کسی بھی ذاتی معلومات کی رازداری کو یقینی بناتے رہیں گے اور ذاتی معلومات منتقل کیے جانے یا مختلف رازداری کی پالیسی کا مستوجب بننے سے قبل متاثرہ صارفین کو اطلاع دیں گے۔

معلومات کا تحفظ

ہم اپنے پاس رکھی ہوئی معلومات تک غیر مجاز رسائی یا غیر مجاز ردوبدل، اس کے افشاء یا اس کی تخریب سے Google اور اپنے صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں۔ خاص طور پر:

  • ہم SSL استعمال کرکے اپنی بہت ساری سروسز کو مرموز کرتے ہیں۔
  • ہم آپ کو دو قدمی توثیق پیش کرتے ہیں جب آپ کی رسائی اپنے Google اکاؤنٹ تک، اور Google Chrome میں محفوظ براؤزنگ کی خصوصیت تک ہوتی ہے۔
  • ہم نظاموں تک غیر مجاز رسائی کے خلاف نگہبانی کیلئے، معلومات کی اپنی جمع آوری، ذخیرہ اندوزی اور کارروائی کرنے کے طرز عمل، بشمول طبعی سیکیورٹی کے اقدامات پر نظرثانی کرتے ہیں۔
  • ہم ذاتی معلومات تک رسائی کو Google کے ان ملازمین، ٹھیکیداروں اور ایجنٹوں تک محدود رکھتے ہیں جنہیں ہمارے لئے کارروائی کرنے کے واسطے وہ معلومات جاننا ضروری ہوتا ہے، اور جو سخت معاہدہ رازداری ذمہ داریوں کے مستوجب ہیں۔ یہ ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی یا جنہیں برخاست کیا جاسکتا ہے۔

یہ رازداری کی پالیسی کب لاگو ہوتی ہے

ہماری رازداری کی پالیسی کا اطلاق Google انکارپوریٹڈ، اور اس کے الحاق یافتگان، بشمول YouTube، کے ذریعہ پیش کردہ سبھی سروسز، بشمول دیگر سائٹوں پر پیش کردہ سروسز (جیسے ہماری تشہیری سروسز) پر ہوتا ہے، لیکن وہ سروسز اس سے خارج ہیں جن کی علاحدہ رازداری کی پالیسیاں ہیں اور جس میں یہ رازداری کی پالیسی مدغم نہیں ہے۔

ہماری رازداری کی پالیسی کا اطلاق دیگر کمپنیوں یا افراد کے ذریعہ پیش کردہ سروسز، بشمول ان پروڈکٹس یا سائٹوں پر جو تلاش کے نتائج میں آپ کے سامنے ڈسپلے ہوسکتی ہیں، ان سائٹوں پر جن میں Google کی سروسز شامل ہوسکتی ہیں، یا ہماری سروسز سے لنک رکھنے والی دیگر سائٹوں پر نہیں ہوتا ہے۔ ہماری رازداری کی پالیسی دیگر کمپنیوں اور تنظیموں کی معلومات کے طرز عمل پر محیط نہیں ہے جو ہماری سروسز کی تشہیر کرتے ہیں، اور جو متعلقہ اشتہارات چلانے اور پیش کرنے کیلئے کوکیز، پکسل ٹیگز اور دیگر ٹکنالوجیز استعمال کرسکتے ہیں۔

ریگولیٹری حکام کی تعمیل اور ان کے ساتھ تعاون

ہم اپنی راز داری کی پالیسی کے ساتھ اپنی تعمیل پر باقاعدگی سے نظرثانی کرتے ہیں۔ ہم متعدد خود انضباطی لائحہ عمل پر بھی کاربند رہتے ہیں۔ ہمیں باضابطہ تحریری شکایات موصول ہونے پر، ہم متابعتی کارروائی کیلئے شکایت درج کروانے والے فرد سے رابطہ کریں گے۔ ذاتی ڈیٹا کی منتقلی کے سلسلے میں کسی بھی ایسی شکایات کو حل کرنے کیلئے جسے ہم براہ راست اپنے صارفین کے ساتھ حل نہیں کرسکتے ہم مناسب انضباطی اتھارٹیوں، بشمول تحفظ ڈیٹا کی مقامی اتھارٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔

تبدیلیاں

ہماری راز داری کی پالیسی وقتا فوقتا تبدیل ہوسکتی ہے۔ ہم آپ کی واضح منظوری کے بغیر اس راز داری کی پالیسی کے تحت آپ کے حقوق کم نہیں کریں گے۔ ہم راز داری کی پالیسی میں ہونے والی کوئی بھی تبدیلیاں اس صفحہ پر شائع کریں گے اور، اگر تبدیلیاں اہم ہوں تو، ہم مزید مشہور اطلاع (بشمول، مخصوص سروسز کیلئے، راز داری کی پالیسی میں تبدیلیوں کی اطلاع) فراہم کریں گے۔ ہم اس راز داری کی پالیسی کے سابق ورژنز آپ کی نظرثانی کیلئے ایک آرکائیو میں سنبھال کر رکھیں گے۔

مخصوص مصنوع سے متعلق طرز عمل

درج ذیل اطلاعات سے Google کی ان مخصوص پروڈکٹس اور سروسز کے سلسلے میں جو آپ استعمال کرسکتے ہیں مخصوص رازداری کے طرز عمل کی وضاحت ہوتی ہے:

ہماری کچھ مقبول ترین سروسز کے بارے میں جاننے کیلئے، Google پروڈکٹ رازداری گائیڈ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

رازداری اور سیکیورٹی سے متعلق مزید مفید مواد Google کی پالیسیوں اور اصولوں کے صفحات پر مل سکتے ہيں، بشمول:

  • ہماری ٹیکنالوجیز اور اصولوں کے بارے میں معلومات، جس میں دیگر چیزوں سمیت مندرجہ ذیل کے بارے میں مزید معلومات ہے
  • ایک ایسا صفحہ جو وضاحت کرتا ہے کہ جب آپ ہمارے تشہیری اینالیٹکس اور سوشل پروڈکٹس استعمال کرنے والی ویب سائٹیں ملاحظہ کرتے ہیں اس وقت Google کے ساتھ کس ڈیٹا کا اشتراک کیا جاتا ہے۔
  • Google کا حفاظتی مرکز، جو آن لائن محفوظ اور مامون رہنے کے طریقہ کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

"آپ کی ذاتی معلومات تک رسائی"

مثلاً، Google ڈیش بورڈ کے ساتھ آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ساتھ وابستہ کچھ ڈیٹا جلدی اور آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔ مزید جانیں۔

"اشتہارات جو آپ کو سب سے زیادہ مفید لگیں گے"

مثلاً، اگر آپ اکثر باغبانی کے بارے میں ویب سائٹس یا بلاگز دیکھتے ہیں تو ویب براؤز کرتے وقت آپ کو باغبانی سے متعلق اشتہارات نظر آ سکتے ہیں۔ مزید جانیں۔

"تشہیری سروسز"

مثلاً، اگر آپ اکثر باغبانی کے بارے میں ایسی ویب سائٹس یا بلاگز دیکھتے ہیں جو ہمارے اشتہارات دکھاتے ہیں تو ویب براؤز کرتے وقت آپ کو اس دلچسپی سے متعلقہ اشتہارات دکھائی دینا شروع ہو سکتے ہیں۔ مزید جانیں۔

"اور دیگر سینسرز"

آپ کے آلہ میں ایسے سینسرز ہو سکتے ہیں جو آپ کے مقام کا بہتر طریقہ سے پتا لگانے میں مدد کرنے کیلئے معلومات فراہم کرتے ہیں۔ مثلاً، ایک ایکسیلیرومیٹر کو رفتار جیسی چیزوں کا تعین کرنے کیلئے، یا گائرواسکوپ کو سفر کی ڈائریکشن کا پتا لگانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مزید جانیں۔

"معلومات اکٹھا کریں"

اس میں آپ کے استعمال کا ڈیٹا اور ترجیحات، Gmail پیغامات، +G پروفائل، تصاویر، ویڈیوز، براؤزنگ کی سرگزشت، نقشے کی تلاشیاں، دستاویزات یا Google کی زیر میزبانی دیگر مواد جیسی معلومات شامل ہے۔ مزید جانیں۔

"ایک سروس کی ذاتی معلومات کو دیگر Google سروسز کی معلومات، بشمول ذاتی معلومات، کے ساتھ یکجا کریں"

مثلاً، جب آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان ہوتے ہیں اور Google پر تلاش کرتے ہیں تو آپ عوامی ویب نیز اپنے دوستوں کے صفحات، تصاویر اور +Google اشاعتوں سے تلاش کے نتائج دیکھ سکتے ہیں اور جو لوگ آپ کو جانتے یا +Google پر آپ کی پیروی کرتے ہیں وہ اپنے نتائج میں آپ کی اشاعتیں اور پروفائل دیکھ سکتے ہیں۔ مزید جانیں۔

"لوگوں کے ساتھ مربوط ہوں"

مثلاً، Google کے دیگر پروڈکٹس جیسے Gmail پر لوگوں کے ساتھ اپنے کنکشنز کی بنیاد پر آپ +Google پر جن لوگوں سے واقف یا مربوط ہونے کے خواہاں ہوسکتے ہیں ان کی تجاویز حاصل کرسکتے ہیں، اور جن لوگوں کا آپ کے ساتھ کنکشن ہے وہ ایک تجویز کے بطور آپ کا پروفائل دیکھ سکتے ہیں۔ مزید جانیں۔

"کریڈٹ کارڈ"

یوں تو ہم فی الحال سائن اپ کے دوران کریڈٹ کارڈ کا مطالبہ نہیں کرتے ہیں، مگر ایک چھوٹی سی کریڈٹ کارڈ ٹرانزیکشن کے ذریعہ اپنی عمر کی توثیق کرنا یہ تصدیق کرنے کا ایک طریقہ ہے کہ آپ عمر کے ہمارے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں اس صورت میں کہ آپ کا اکاؤنٹ ایک ایسی تاریخ پیدائش درج کرنے کے بعد غیر فعال ہوگیا تھا جس سے یہ نشاندہی ہوتی تھی کہ آپ کی عمر اتنی نہیں ہے کہ آپ ایک Google اکاؤنٹ رکھ سکیں۔ مزید جانیں۔

"نئے تیار کریں"

مثلاً، Google کا املاء کی جانچ کا سافٹ ویئر سابقہ تلاشوں کا تجزیہ کرکے تیار کیا گیا تھا جہاں صارفین نے خود اپنے املاء کی تصحیح کی تھی۔ مزید جانیں۔

"آلہ کے شناخت کاران"

آلہ کے شناخت کاران Google کو یہ جاننے دیتے ہیں کہ آپ ہماری سروسز تک رسائی کیلئے کون سا منفرد آلہ استعمال کر رہے ہیں، جو آپ کے آلے پر ہماری سروس کو حسب ضرورت بنانے یا ہماری سروسز سے متعلقہ کسی آلہ کے مسائل کا تجزیہ کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مزید جانیں۔

"آلہ کے ساتھ خاص معلومات"

مثلاً، جب آپ اپنے ڈیسک ٹاپ سے Google Play ملاحظہ کرتے ہیں تو Google اس بات کا فیصلہ کرنے میں آپ کی مدد کیلئے یہ معلومات استعمال کرسکتا ہے کہ آپ کن آلات پر اپنی خریداریاں استعمال کیلئے دستیاب ہونا پسند کریں گے۔ مزید جانیں۔

"اپنا صارف تجربہ بہتر بنائیں"

مثلاً، کوکیز ہمیں یہ تجزیہ کرنے کی اجازت دیتی ہیں کہ صارفین ہماری سروسز کے ساتھ کس طرح تعامل کرتے ہیں۔ مزید جانیں۔

ٹیکنالوجی اور مواصلات کی دوسری کمپنیوں کی طرح، Google کو باقاعدگی سے صارف کا ڈیٹا حوالے کرنے کیلئے دنیا بھر کی حکومتوں اور عدالتوں سے درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ مزید جانیں۔

"اشتراک یا مرئیت کی ترتیبات محدود کریں"

مثلاً، آپ اپنی ترتیبات منتخب کر سکتے ہیں تاکہ آپ کا نام اور تصویر کسی اشتہار میں ظاہر نہ ہوں۔ مزید جانیں۔

"متعدد سائٹس کے ملاحظات کے بارے میں معلومات کے ساتھ لنک کردہ"

Google Analytics پہلے فریق کی کوکیز پر مبنی ہے۔ Google Analytics کے ذریعے تخلیق کردہ ڈیٹا، Google ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، دیگر ویب سائٹس کے ملاحظات سے متعلقہ، فریق ثالث کوکیز سے Google Analytics گاحک صارف کی جانب سے یا Google کی جانب سے لنک کیا جا سکتا ہے، مثلاً جب کوئی اشتہار دہندہ اپنے Google Analytics کا ڈیٹا مزید متعلقہ اشتہارات تخلیق کرنے یا اس کی ٹریفک کا مزید جائزہ لینے کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ مزید جانیں۔

"برقرار رکھیں"

مثلاً، ہم یہ چیک کرنے کیلئے کہ ہمارے سسٹمز ٹھیک سے کام کر رہے ہیں اور خرابیرں کا پتا لگانے اور انہیں حل کرنے کیلئے مسلسل اپنے سسٹمز کو مانیٹر کرتے ہیں۔ مزید جانیں۔

"آپ کے حقیقی مقام کے بارے میں معلومات اکٹھا اور اس پر کارروائی کرسکتا ہے"

مثلاً، Google Maps آپ کے حالیہ مقام پر نقشے کے منظر کو درمیان میں لاسکتا ہے۔ مزید جانیں۔

"ممکن ہے مناسب طریقے سے کام نہ کرے"

مثلاً، ہم ’lbcs‘ نام کی ایک کوکی استعمال کرتے ہیں جو آپ کیلئے ایک براؤزر میں بہت ساری Google Docs کو کھولنا ممکن بناتی ہے۔ مزید جانیں۔

"اور ہمارے پارٹنرز"

ہم بھروسہ مند کاروباروں کو اپنی سروسز پر اشتہارات اور تحقیق کے مقاصد کیلئے کوکیز اور اسی طرح کی ٹیکنالوجیز استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ مزید جانیں۔

"فون نمبر"

مثلاً، اگر آپ بازیابی کے ایک اختیار کے بطور کوئی فون نمبر شامل کرتے ہیں تو آپ کو اپنا پاس ورڈ بھول جانے کی صورت میں آپ کو اسے دوبارہ ترتیب دینے کا اہل بنانے کیلئے Google آپ کو کوڈ پر مشتمل ایک متنی پیغام بھیج سکتا ہے۔ مزید جانیں۔

"Google اور ہمارے صارفین کی حفاظت کریں"

مثلاً، اگر آپ اپنے ای میل تک غیر مجاز رسائی کے بارے میں فکرمند ہیں تو Gmail میں "آخری اکاؤنٹ کی سرگرمی" آپ کو اپنے ای میل میں حالیہ سرگرمی کے بارے میں معلومات دکھاتی ہے، مثلاً وہ IP ایڈریسز جنہوں نے آپ کے میل تک رسائی حاصل کی، اس سے وابستہ مقام، نیز وقت اور تاریخ۔ مزید جانیں۔

"حفاظت کریں"

مثلاً، ہماری جانب سے IP ایڈریسز اور کوکیز اکٹھا کرنے اور ان کا تجزیہ کرنے کی ایک وجہ خودکار بیجا استعمال کے خلاف ہماری سروسز کی حفاظت کرنا ہے۔ مزید جانیں۔

"فراہم کریں"

مثلاً، آپ کے آلے کو تفویض کودہ IP ایڈریس کا استعمال آپ کا مطلوبہ ڈیٹا واپس آپ کے آلے پر بھیجنے کیلئے کیا جاتا ہے۔ مزید جانیں۔

"اشتراک"

مثلاً، +Google کے ساتھ، آپ کے پاس اشتراک کے بہت سارے مختلف اختیارات ہوتے ہیں۔ مزید جانیں۔

"جلدی سے اور آسانی سے دوسروں کے ساتھ اشتراک کرنا"

مثلاً، اگر کوئی شخص پہلے سے ہی ایک رابطہ ہے اور آپ Gmail میں ایک پیغام میں انہیں شامل کرنا چاہتے ہیں تو Google خود بخود ان کا نام مکمل کردے گا۔ مزید جانیں۔

"آن لائن آپ کیلئے سب سے زیادہ اہم لوگ"

مثلاً، آپ جو پیغام تحریر کر رہے ہیں اس کے بنام، Cc یا Bcc والے فیلڈ میں جب آپ کوئی پتہ ٹائپ کریں گے تو Gmail آپ کے رابطوں کی فہرست سے پتے تجویز کرے گا۔ مزید جانیں۔

"اپنے شناسا لوگوں کے ساتھ چیزوں کا اشتراک کرنے کو آسان تر بنانا"

مثلاً، اگر آپ نے Gmail کے ذریعے کسی سے مواصلت کی ہے اور انہیں کسی Google Doc یا Google کیلنڈر میں کسی ایونٹ میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے ذریعے ان کا نام ٹائپ کرنا شروع کرنے پر Google خود بخود ان کا نام مکمل کر کے اس کو آسان بنا دیتا ہے۔ مزید جانیں۔

"ہمارے اشتہارات دیکھیں اور ان کے ساتھ تعامل کریں"

مثلاً، ہم مشتہرین کو باقاعدگی سے اس بابت اطلاع دیتے ہیں کہ آیا ہم نے ان کا اشتہار کسی صفحہ پر پیش کیا اور آیا وہ اشتہار صارفین کے ذریعہ دیکھے جانے کا امکان تھا (بطور مثال، صفحہ کے اس حصے پر ہونے کے برخلاف جہاں تک صارفین اسکرول نہیں کیا)۔ مزید جانیں۔

"ہم مجموعی، ذاتی طور پر ناقابل شناخت معلومات کا اشتراک عوامی طور پر کر سکتے ہیں"

جب بہت سارے لوگ کوئی چیز تلاش کرنا شروع کرتے ہیں تو یہ چیز اس وقت مخصوص رجحانات کے بارے میں بہت مفید معلومات فراہم کر سکتی ہے۔ مزید جانیں۔

"وائی فائی رسائی مراکز اور موبائل ٹاورز"

مثال کے طور پر، Google قریبی موبائل ٹاورز کے معلوم مقام پر مبنی آپ کے آلہ کے مقام کا اندازا کر سکتا ہے۔ مزید جانیں۔

"مزید متعلقہ تلاش کے نتائج"

مثلاً، ہم آپ اور آپ کے دوستوں کی جانب سے تصاویر، اشاعتیں، وغیرہ شامل کرکے تلاش کو آپ کیلئے مزید متعلق اور دلچسپ بنا سکتے ہیں۔

مزید جانیں

"اپنا مواد ہٹانا"

مثلاً، آپ اپنی ویب سرگزشت، اپنا بلاگ، اپنی زیر ملکیت کوئی Google سائٹ، اپنا YouTube چینل، اپنا +Google پروفائل یا اپنا پورا Google اکاؤنٹ حذف کرسکتے ہیں۔

آپ ان میں سے کچھ کو Google Trends اور YouTube Trends پر دیکھ سکتے ہیں۔

Google ایپس
اصل مینیو