Google Drive کی اضافی سروس کی شرائط

لاگو ہونے کی تاریخ: 31 مارچ، 2020 (گزشتہ ورژن دیکھیں)

Google Drive استعمال کرنے کے لیے، آپ کو لازمی طور پر (1) Google کی سروس کی شرائط، اور (2) Google Drive کی یہ اضافی سروس کی شرائط (”Google Drive کی اضافی شرائط“) قبول کرنی ہوں گی۔

براہ کرم ان میں سے ہر ایک دستاویز کو بغور پڑھیں۔ ان دستاویزات کو مجموعی طور پر ”شرائط“ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان میں اس بات کی تعیین ہے کہ آپ ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے کیا امید کر سکتے ہیں، اور یہ کہ ہم آپ سے کیا امید کرتے ہیں۔

حالانکہ یہ ان شرائط کا حصہ نہیں ہے، لیکن ہم اس بات کو بہتر طور پر سمجھنے کیلئے آپ کو ہماری رازداری کی پالیسی پڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں کہ آپ اپنی معلومات کو کیسے اپ ڈیٹ، نظم، برآمد اور حذف کر سکتے ہیں۔

1. آپ کا مواد

Google Drive آپ کو مواد اپ لوڈ کرنے، جمع کرانے، اسٹور کرنے، بھیجنے اور موصول کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ جیسا کہ Google کی سروس کی شرائط میں وضاحت کی گئی ہے، آپ کا مواد آپ ہی کا رہتا ہے۔ ہم آپ کے کسی بھی مواد پر ملکیت کا دعوی نہیں کرتے ہیں، بشمول کوئی بھی ٹیکسٹ، ڈیٹا، معلومات اور فائل جو آپ Drive اکاؤنٹ میں اپ لوڈ کرتے ہیں، جس کا اشتراک کرتے ہیں یا اسٹور کرتے ہیں۔ Google کی سروس کی شرائط Google کو Google Drive کی سروسز آپریٹ کرنے اور بہتر کرنے کے لیے محدود مقصد کا لائسنس دیتی ہیں — تاکہ اگر آپ کسی کے ساتھ دستاویز کا اشتراک کرنا چاہیں یا اسے کسی اور آلہ پر کھولنا چاہیں تو ہم وہ فعالیت فراہم کر سکیں۔

Google Drive آپ کو Google Drive کے دیگر صارفین کے مواد میں بھی تعاون کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ مواد کا "مالک" ہی مواد اور اس کے استعمال کو کنٹرول کرتا ہے۔

Google Drive میں اشتراک کی ترتیبات آپ کو یہ کنٹرول کرنے کی سہولت دیتی ہیں کہ دیگر لوگ Google Drive میں آپ کے مواد کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں۔ آپ کی فائلز کی رازداری کی ترتیبات اس فولڈر یا ڈرائیو پر منحصر ہوتی ہیں جن میں وہ ہیں۔ آپ کی انفرادی ڈرائیو میں موجود فائلیں اس وقت تک نجی ہوتی ہیں جب تک آپ ان کے اشتراک کا فیصلہ نہیں کرتے ہیں۔ آپ اپنے مواد کا اشتراک کر سکتے ہیں اور اپنے مواد کا کنٹرول دیگر صارفین کو منتقل کر سکتے ہیں۔ دیگر لوگوں کے اشتراک کردہ فولڈرز یا ڈرائیوز میں آپ کی تخلیق کی جانے والی یا رکھی جانے والی فائلز میں اشتراک کی ترتیبات موجود ہوں گی اور اس فولڈر یا ڈرائیو کی ملکیت کی ترتیبات بھی موجود ہو سکتی ہیں جن میں وہ ہیں۔ ہم آپ کی فائلز اور ڈیٹا کا اشتراک دیگر لوگوں کے ساتھ نہیں کریں گے الا یہ کہ جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسی میں بیان کیا گیا ہے۔

ہم مارکیٹنگ یا پروموشنل مہمات کے لیے آپ کا مواد استعمال نہیں کریں گے۔

2۔ پروگرام کی پالیسیاں

ہم یہ جاننے کے لیے مواد کا جائزہ لے سکتے ہیں کہ کیا یہ غیر قانونی ہے یا ہماری پروگرام کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتا ہے اور ہم وہ مواد ہٹا یا دکھانے سے منع کر سکتے ہیں جو ہمیں معقول طور پر لگے گا کہ ہماری پالیسیوں یا قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ لیکن اس کا لازمی مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم مواد کا جائزہ لیتے ہیں، لہذا یہ فرض نہ کریں کہ ہم ایسا کرتے ہیں۔