Google Drive سروس کی شرائط

10 دسمبر، 2018 کو آخری بار ترمیم کی گئی مؤثر تاریخ: 22 جنوری 2019

1۔ تعارف

Google Drive استعمال کرنے کا شکریہ۔ Google Drive ایک ایسی سروس ہے جس کا فراہم کنندہ Google LLC ("Google", "we" or "us") ہے اور یہ 1600 Amphitheatre Parkway, Mountain View California 94043, USA پر واقع ہے۔ اگر آپ یوروپین اکنامک ایریا یا سوئزرلینڈ میں رہتے ہیں، تو آپ کو Google Ireland Limited ("Google", "we" or "us") سے Google Drive فراہم کی جاتی ہے، جو (رجسٹر کردہ نمبر: 368047)، آئرلینڈ کے قوانین کے تحت ان کارپوریٹ شدہ اور کام کرنے والی کمپنی ہے اور یہ Gordon House, Barrow Street, Dublin 4, Ireland پر واقع ہے۔ Google Drive کی سروس کی یہ شرائط (جنہیں اب ہم یہاں "شرائط" کہیں گے) آپ کے ذریعے Google Drive کے استعمال اور اس تک رسائی اور Google Drive میں موجود آپ کے مواد کو کور کرتی ہیں۔ ہماری رازداری کی پالیسی اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ ہم آپ کی معلومات کیسے جمع اور استعمال کرتے ہیں جبکہ ہماری پروگرام کی پالیسیاں ہماری سروس استعمال کرتے وقت آپ کی ذمہ داریوں کو بیان کرتی ہیں۔

Google Drive کو استعمال کرنے کیلئے آپ کا شرائط سے اتفاق کرنا ضروری ہے۔ براہ کرم انہیں بغور پڑھیں۔ اگر آپ کو شرائط سمجھ میں نہیں آتی ہیں یا آپ ان کے کسی حصے کو قبول نہیں کرتے ہوں، تو آپ کو Google Drive کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

2۔ آپ کا Google Drive کا استعمال

عمر کی پابندیاں۔‎ Google Drive استعمال کرنے کیلئے آپ کی عمر 13 سال یا اس سے زیادہ ہونی ضروری ہے۔ اگر آپ کی عمر 13 سال یا اس سے زیادہ ہے لیکن 18 سال سے کم ہے، تو آپ کے پاس Google Drive استعمال کرنے اور شرائط کو قبول کرنے کیلئے اپنے والدین یا قانونی سرپرست کی اجازت ہونی چاہیے۔

ذاتی استعمال۔ ان شرائط کو قبول کر کے، آپ Google Drive کو کاروباری مقاصد کیلئے استعمال نہ کرنے سے اتفاق کرتے ہیں؛ آپ کو Drive سروس کو صرف اپنے ذاتی غیر تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا ہو گا۔ ہم کاروباروں کو GSuite استعمال کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔

آپ کا Google اکاؤنٹ۔‎ Google Drive استعمال کرنے کیلئے آپ کو ایک Google اکاؤنٹ درکار ہوگا۔ اپنے Google اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کیلئے، اپنا پاسورڈ رازدارانہ رکھیں۔ آپ اپنے Google اکاؤنٹ پر یا اس کے ذریعے ہونے والی سرگرمی کیلئے ذمہ دار ہیں۔ کوشش کریں کہ آپ اپنا Google اکاؤنٹ پاسورڈ فریق ثالث کی ایپلیکیشنز پر دوبارہ استعمال نہ کریں۔ اگر آپ کو اپنے پاسورڈ یا Google اکاؤنٹ کے غیر مجاز استعمال کا پتہ چلتا ہے تو ان ہدایات کی پیروی کریں۔

آپ کا طرز عمل۔ Google Drive کا بیجا استعمال نہ کریں۔ آپ قابل اطلاق برآمد اور دوبارہ برآمد کے کنٹرول قوانین اور ریگولیشنز کی اجازت کے تحت ہی Google Drive استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے طرز عمل اور Google Drive میں اسٹور کردہ اپنے مواد کیلئے خود ذمہ دار ہیں اور آپ کو ہماری پروگرام کی پالیسیوں کی تعمیل کرنی ہوگی۔ ہم شرائط اور اپنی پروگرام کی پالیسیوں کی تعمیل کیلئے آپ کے طرز عمل اور Google Drive میں موجود مواد کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

Google Drive موبائل آلات پر دستیاب ہے۔ Google Drive کا اس طریقے سے استعمال نہ کریں جو آپ کی توجہ ہٹاتا ہو اور آپ کو ٹریفک یا حفاظتی قوانین کی اطاعت کرنے سے روکتا ہو۔

آپ کا مواد۔‎ Google Drive آپ کو مواد اپ لوڈ کرنے، جمع کرانے، اسٹور کرنے، بھیجنے اور وصول کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس مواد میں جو بھی حقوق املاک دانش ہوتے ہیں ان کی ملکیت آپ کو حاصل رہتی ہے۔ مختصر یہ کہ، جو آپ کا ہے وہ آپ کا ہی رہتا ہے۔

جب آپ Google Drive پر یا اس کے ذریعے مواد اپ لوڈ کرتے، جمع کراتے، اسٹور کرتے، بھیجتے یا وصول کرتے ہیں تو آپ Google کو اس طرح کا مواد استعمال کرنے، اس کی میزبانی کرنے، اسٹور کرنے، دوبارہ بنانے، اس میں ترمیم کرنے، اس سے ماخوذ کام (جیسے ترجموں، مطابقتوں یا ہماری سروسز کے ساتھ آپ کا مواد بہتر طور پر کارگر ہونے کیلئے ہم جو تبدیلیاں کرتے ہیں ان کے نتیجے میں) بنانے، ان کی بابت مواصلت، انہیں شائع کرنے، عوامی طور پر ڈسپلے اور تقسیم کرنے کے عالمگیر لائسنس دیتے ہیں۔ اس لائسنس میں آپ جو حقوق منظور کرتے ہیں وہ ہماری سروسز کی عمل آوری، فروغ دہندگی، اور ان میں بہتری لانے، اور نئی سروسز تیار کرنے کے محدود مقصد کیلئے ہیں۔ اگر آپ ہماری سروسز استعمال کرنا بند بھی کر دیتے ہیں تب بھی یہ لائسنس چلتا رہتا ہے جب تک کہ آپ اپنا مواد حذف نہ کر دیں۔ یہ یقینی بنائیں کہ Google Drive میں آپ کے جمع کرائے جانے والے کسی بھی مواد کیلئے یہ لائسنس ہمیں دینے کیلئے آپ کے پاس ضروری حقوق ہیں۔

Google Drive میں اشتراک کی ترتیبات، Google Drive میں آپ کے مواد کے ساتھ دوسرے کیا کر سکتے ہیں اسے کنٹرول کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ Google Drive پر آپ کے اپ لوڈ یا تخلیق کئے جانے والے سبھی مواد کیلئے آپ بذریعہ ڈیفالٹ کنٹرولر سیٹ اپ ہیں۔ آپ اپنے مواد کا اشتراک کر سکتے ہیں اور اپنے مواد کا کنٹرول دوسرے صارفین کو منتقل کر سکتے ہیں۔

آپ کیلئے حسب ضرورت بنائے ہوئے تلاش کے نتائج اور اسپام اور میلویئر کا پتہ لگانے جیسی ذاتی طور پر متعلقہ پروڈکٹ کی خصوصیات فراہم کرنے کیلئے ہمارے خودکار سسٹمز آپ کے مواد کا تجزیہ کرتے ہیں۔ یہ تجزیہ مواد وصول کرنے، اس کا اشتراک کرنے، اسے اپ لوڈ کرنے اور اسٹور کرنے کے وقت ظاہر ہوتا ہے۔ Google کس طرح مواد استعمال اور اسٹور کرتا ہے اس سے متعلق مزید معلومات آپ ہماری رازداری کی پالیسیمیں تلاش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ Google Drive کے بارے میں تاثرات یا تجاویز جمع کراتے ہیں تو ہم آپ کے تئیں جوابدہی کے بغیر آپ کے تاثرات یا تجاویز استعمال کر سکتے ہیں۔

اعلانات۔ آپ کے Google Drive کے استعمال کے سلسلے میں، ہم آپ کو سروس کے اعلانات، انتظامی پیغامات اور دیگر معلومات بھیج سکتے ہیں۔ آپ ان میں سے چند مواصلات سے آپٹ آؤٹ کر سکتے ہیں۔

ہماری Google Drive سروسز۔‎ Google Drive استعمال کرنے سے آپ کو Google Drive میں کسی بھی حقوق املاک دانش یا جس مواد پر آپ رسائی کرتے ہیں اس کی ملکیت آپ کو نہیں ملتی ہے۔ آپ Google Drive سے ماخوذ مواد اس وقت تک استعمال نہیں کر سکتے ہیں جب تک آپ اس کے مالک سے اجازت نہ لے لیں یا بصورت دیگر قانون کے ذریعے مجاز نہ ہوں۔ یہ شرائط آپ کو Google Drive میں مستعمل کوئی بھی برانڈ سازی یا لوگوز استعمال کرنے کا حق نہیں دیتی ہیں۔ Google Drive میں یا ان کے ساتھ ڈسپلے کردہ کوئی بھی قانونی اطلاعات نہ ہٹائیں، انہیں ناقابل فہم نہ بنائیں یا ان میں چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔

3۔ رازداری کی حفاظت

Google کی رازداری کی پالیسی یہ وضاحت کرتی ہے کہ جب آپ Google Drive استعمال کرتے ہیں تو ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں اور آپ کی رازداری کی کس طرح حفاظت کرتے ہیں۔ Google Drive استعمال کر کے، آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ Google اس طرح کا ڈیٹا ہماری رازداری کی پالیسیوں کے مطابق استعمال کر سکتا ہے۔

4۔ کاپی رائٹ کی حفاظت

ہم کاپی رائٹ کی مبینہ خلاف ورزی کے نوٹسز کا جواب دیتے ہیں اور .U.S ڈیجیٹل ملینیم کاپی رائٹ ایکٹ میں تجویز کردہ کارروائی کے مطابق بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے اکاؤنٹس ختم کر دیتے ہیں۔

ہم کاپی رائٹ حاملین کو ان کے حقوق املاک دانش کا آن لائن نظم کرنے میں مدد کرنے کیلئے معلومات فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی آپ کے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور ہمیں مطلع کرنا چاہتے ہیں، آپ نوٹسز جمع کرانے اور نوٹسز کے جوابات کے بارے میں Google کی پالیسی کی معلومات ہمارے امدادی مرکز میں حاصل کر سکتے ہیں۔

5۔ پروگرام کی پالیسیاں

ہم اس بات کا تعین کرنے کیلئے مواد کا جائزہ لے سکتے ہیں کہ آیا یہ غیر قانونی ہے یا اس سے ہماری پروگرام کی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور ہم اس مواد کو ہٹا سکتے ہیں یا ڈسپلے کرنے سے منع کر سکتے ہیں جو ہم معقول طور پر سمجھتے ہیں کہ قانون یا ہماری پالییسیوں کے خلاف ہے۔ لیکن اس کا لازمی مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم مواد کا جائزہ لیتے ہیں، لہذا براہ کرم یہ فرض نہ کریں کہ ہم ایسا کرتے ہیں۔

6۔ ہماری سروسز میں موجود سافٹ ویئر کے بارے میں

کلائنٹ سافٹ ویئر۔ Google Drive ڈاؤن لوڈ کرنے لائق کلائنٹ سافٹ ویئر ("Software") پر مشتمل ہے۔ نیا ورژن یا خصوصیت دستیاب ہونے پر یہ سافٹ ویئر آپ کے آلے پر خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہو سکتا ہے۔ Google آپ کو Google Drive کے حصے کے طور پر Google کے ذریعے فراہم کردہ سافٹ ویئر استعمال کرنے کا ایک ذاتی، عالمگیر، رائلٹی سے مبرا، ناقابل تفویض اور غیر جامع لائسنس دیتا ہے۔ یہ لائسنس آپ کو ان شرائط کے ذریعے مجاز انداز میں، Google کے ذریعے فراہم کردہ Google Drive آپ کو استعمال کرنے اور اس کے فوائد کا لطف اٹھانے کا اہل بنانے کے کلی مقصد کیلئے ہے۔ آپ Google Drive یا مشمولہ سافٹ ویئر کا کوئی بھی حصہ کاپی، اس میں ترمیم، اسے تقسیم، فروخت، یا لیز پر دینے کا کام نہیں کر سکتے ہیں، اور آپ اس سافٹ ویئر میں متضاد انجینئرنگ یا اس کے ماخذ کا کوڈ اخذ کرنے کی کوشش بھی نہیں کر سکتے ہیں، الّا یہ کہ قوانین ان تحدیدات کو ممنوع قرار دیں یا آپ کے پاس ہماری تحریری اجازت ہو۔

اوپن سورس سافٹ وئیر۔ اوپن سورس سافٹ وئیر ہمارے لئے اہم ہے۔ Google Drive میں استعمال ہونے والے کچھ سافٹ وئیر اوپن سورس لائسنس کے تحت پیش کئے جا سکتے ہیں جو ہم آپ کیلئے دستیاب کریں گے۔ اوپن سورس لائسنس میں کچھ شرائط ایسی ہو سکتی ہیں جو واضح طور پر ان میں سے کچھ شرائط کو اووررائیڈ کر سکتی ہیں۔

7۔ Google Drive میں ترمیم اور خاتمہ

Google Drive کی تبدیلیاں۔ ہم مسلسل Google Drive کو تبدیل کر رہے ہیں اور بہتر بنا رہے ہیں۔ ہم کارکردگی یا سیکیورٹی کی بہتریاں کر سکتے ہیں، فعالیتوں یا خصوصیات کو تبدیل کر سکتے ہیں، یا قانون کی تعمیل یا ہمارے سسٹمز پر غیر قانونی سرگرمیوں یا ان کے بیجا استعمال کی روک تھام کیلئے تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ Google Drive کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے آپ یہاں سبسکرائب کر سکتے ہیں۔ ہم Google Drive میں ہونے والی مواد کی تبدیلیوں کا نوٹس فراہم کریں گے جو ہمیں معقول طور پر لگتا ہے کہ آپ کے Google Drive کے استعمال پر بری طرح اثر انداز ہوں گی۔ تاہم بعض اوقات ہمیں نوٹس دئے بغیر Google Drive میں تبدیلیاں کرنی ہوں گی۔ یہ محدود وقوع کیلئے ہوگا جب ہمارے لیے سیکیورٹی اور سروس کی عملیت کو یقینی بنانے، بیجا استعمال کو روکنے یا جہاں قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے ہمارا عمل کرنا ضروری ہوگا، کیلئے کارروائی کرنا ضروری ہے۔

معطلی اور منسوخی۔ آپ کسی بھی وقت Google Drive کا استعمال روک سکتے ہیں، حالانکہ ہمیں آپ کو واپس جاتے دیکھ کر افسوس ہوگا۔ اگر آپ مادی طور پر یا بار بار ہماری شرائط یا ہماری پروگرام کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ہم Google Drive تک آپ کی رسائی کو معطل یا مستقل طور پر غیر فعال کر سکتے ہیں۔ ہم Google Drive پر آپ کی رسائی کو معطل یا غیر فعال کرنے سے پہلے پیشگی نوٹس دیں گے۔ تاہم، اگر آپ Google Drive اس طرح استعمال کر رہے ہیں جس سے ہمیں قانونی جواب دہی کا سامنا ہو سکتا ہے یا جس سے دیگر صارفین کی Google Drive تک رسائی اور استعمال متاثر ہو سکتا ہے تو ہم Google Drive تک آپ کی رسائی بغیر نوٹس کے معطل یا غیر فعال کر سکتے ہیں۔

Google Drive کا منقطع ہونا۔ اگر ہم Google Drive کو منقطع کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم آپ کو کم از کم 60 دن پہلے نوٹس دیں گے۔ اس نوٹس وقفہ کے دوران آپ کو Google Drive سے اپنی فائلز باہر نکالنے کا موقع ملے گا۔ ان 60 دنوں کے وقفہ کے ختم ہو جانے کے بعد آپ اپنی فائلز تک رسائی نہیں کر سکیں گے۔ ہمارا ماننا ہے کہ آپ اپنی فائلز کے مالک ہیں اور ایسی فائلز تک آپ کی رسائی کا تحفظ اہم ہے۔ اپنی فائلز ڈاؤن لوڈ کرنے کے طریقے سے متعلق ہدایات کیلئے براہ کرم ہمارا سپورٹ صفحہ ملاحظہ کریں۔

8۔ اضافی اسٹوریج کی خریداری اور ادائیگیاں

مفت اسٹوریج۔‎ Google آپ کو 15 GB مفت Google کا آن لائن اسٹوریج استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے (آپ کی جانب سے شرائط کی تعمیل کے ساتھ مشروط) جو Google Drive, Gmail اور Google تصاویر کے ساتھ استعمال ہو سکتا ہے۔

اضافی اسٹوریج کی خریداری۔ آپ ضرورت پڑنے پر اضافی اسٹوریج‎‎ ‎‎(‎‎"بامعاوضہ اسٹوریج پلان"‎‎) خرید سکتے ہیں۔ ہم خود کار طور پر آپ کے بامعاوضہ اسٹوریج پلان پر تبدیل ہونے کی تاریخ سے اور ہر موقت سروس مدت کی تجدید پر منسوخی تک آپ کو بل کریں گے۔ بامعاوضہ اسٹوریج پلان خریدنے کیلئے آپ کو Google Payments سروس کی شرائط میں بیان کردہ ادائیگی کی شرائط سے اتفاق کرنا ہوگا۔ اگر آپ کے پاس Google ادائیگیوں کا اکاؤنٹ نہیں ہے تو آپ اس لنک پر جا کر ایک اکاؤنٹ سیٹ کر سکتے ہیں، جہاں آپ کو Google Payments سے متعلق مزید معلومات بھی ملیں گی۔ Payments کی سروس کی شرائط اور رازداری کا نوٹس تب بھی لاگو ہوتا ہے جب آپ Google ادائیگیوں کا اکاؤنٹ کے ذریعے ایک بامعاوضہ اسٹوریج پلان خریدنا چاہتے ہیں۔ براہ کرم یقینی بنائیں کہ کسی بھی قسم کی خریداری کرنے سے پہلے آپ ان شرائط کو بغور پڑھتے ہیں۔

منسوخی۔ آپ کا بامعاوضہ اسٹوریج پلان اس وقت تک مؤثر رہے گا جب تک کہ ان شرائط کے تحت اسے منسوخ، اس کا درجہ کم یا اسے ختم نہیں کر دیا جاتا۔ آپ اپنا بامعاوضہ اسٹوریج پلان Google Drive ‎ کے اسٹوریج کی ترتیبات کے اندر سے ہی کسی بھی وقت منسوخ یا اس کا درجہ کم کر سکتے ہیں۔ آپ کی جانب سے منسوخی یا درجے میں کمی کا اطلاق موجودہ سروس کی مدت کی معیاد ختم ہونے کے بعد اگلے بلنگ وقفہ پر ہوگا۔ اگر آپ وقت پر اپنے بامعاوضہ اسٹوریج پلان کیلئے ادائیگی نہیں کرتے، تو ہم آپ کے اکاؤنٹ کے درجے میں کمی اور اسپیس کی سطح کو خالی کرنے کیلئے آُپ کے اسٹوریج میں کمی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ہم آپ کے بامعاوضہ اسٹوریج پلان کی منسوخی اور ریفنڈ کی کارروائی کی وضاحت اپنی خریداری، منسوخی اور ریفنڈ کی پالیسی میں کرتے ہیں۔

پلان اور قیمت کی تبدیلیاں۔ ہم مؤثر اسٹوریج پلان اور قیمت کو تبدیل کر سکتے ہیں لیکن ان تبیدیلیوں کا ہم آپ کو پہلے سے نوٹس دیں گے۔ ان تبدیلیوں کا اطلاق آپ کی موجودہ سروس کی مدت کی معیاد ختم ہونے کے بعد ہوگا، جب نوٹس کے بعد آپ کی طرف سے اگلی ادائیگی واجب الادا ہوگی۔ ہم آپ کو آپ پر معاوضہ عائد ہونے سے پہلے قیمت میں اضافے یا اسٹوریج پلان میں کمی کا نوٹس کم از کم 30 دن پہلے دیں گے۔ اگر آپ کو 30 دنوں سے کم دن پہلے نوٹس دیا گیا، تو اس تبدیلی کا اطلاق اگلی ادائیگی کے واجب الادا ہونے تک نہیں ہوگا۔ اگر آپ اپ ڈیٹ کردہ اسٹوریج پلان یا قیمت کے ساتھ جاری نہیں رکھنا چاہتے، تو آپ کسی بھی وقت Google Drive اسٹوریج کی ترتیبات سے اپنے بامعاوضہ اسٹوریج پلان کو منسوخ یا اس کے درجے میں کمی کر سکتے ہیں۔ آپ کی منسوخی یا درجے میں کمی کا اطلاق موجودہ سروس کی مدت کے بعد اگلے بلنگ وقفہ پر ہوگا؛ ہم آپ کیلئے فائلز کی دستیابی کو جاری رکھیں گے یا آپ کو Google Drive سے اپنی فائلز باہر نکالنے کا موقع دیں گے۔

9۔ ہماری وارنٹیز اور اعلانات دستبرداری

ہم ہنر اور خیال کی معقول سطح کا استعمال کرتے ہوئے Google Drive فراہم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ Google Drive کا استعمال کر کے لطف اندوز ہوں گے۔ لیکن Google Drive کے بارے میں بعض چیزیں ایسی ہیں جن کا ہم آپ سے وعدہ نہیں کرتے۔ واضح طور پر بتائی گئی چیزوں کے علاوہ، ہم Google Drive کے ذریعے مخصوص فعالیت کی دستیابی، اس کا قابل بھروسہ ہونا، دستیابی یا آپ کی ضرویات پر پورا اترنے کی اہلیت کو یقینی نہیں بناتے ہیں۔

10۔ Google Drive کیلئے ذمہ داری

Google اور اس کے سپلائرز اور ڈسٹریبیوٹرز اس کیلئے ذمہ دار یا جواب دہ نہیں ہیں:

(الف) وہ نقصانات جو ہماری ان شرائط کی خلاف ورزی کرنے کے سبب نہیں ہوئے؛

(ب) کوئی بھی نقصان یا خسارہ جس کی آپ سے متعلقہ معاہدے کی تشکیل کے وقت Google کی شرائط کی معاہدہ شکنی کے سبب معقول طور پر توقع نہ تھی؛ یا

(ج) آپ کے کسی کاروبار سے متعلق نقصانات جن میں منافع، آمدنی، موقع یا ڈیٹا کی محرومی شامل ہے۔

Google اور اس کے سپلائرز اور تقسیم کاران کی کل جوابدہی، کسی بھی مضمر وارنٹیز کے سمیت ان شرائط کے تحت کسی بھی دعوے کے لئے، سروسز کو استعمال کرنے کے لئے آپ کی جانب سے ہمیں ادا کی گئی رقم تک (یا، اگر دعوے کا موضوع مفت سروس ہے تو دوبارہ آپ کو سروسز کی فراہمی) تک محدود ہے۔

ان شرائط میں سے کسی چیز کا بھی مقصد Google اور اس کے سپلائرز اور تقسیم کاران کی موت یا ذاتی چوٹ، دھوکہ، پر فریب نمائندگی یا ایسی کوئی ذمہ داری جو قانون سے خارج نہیں ہو سکتی، کی ذمہ داری کو ختم یا محدود کرنا نہیں ہے۔

11۔ شرائط کو کنٹرول کرنے والے قوانین۔

آپ اگر یوروپی اکنامک ایریا یا سوئزرلینڈ سے باہر رہتے ہیں، تو Google Drive یا ان شرائط سے پیدا ہونے والے یا ان سے متعلق تنازعات پر کیلی فورنیا کے قوانین میں تصادم کے اصولوں کے علاوہ کیلی فورنیا، امریکہ کے قوانین کا اطلاق ہوگا۔ Google Drive یا ان شرائط سے پیدا ہونے والے یا ان سے متعلق سبھی دعووں پر قانونی کارروائی کلی طور پر سانتا کلارا کاؤنٹی، کیلیفورنیا، امریکہ کی وفاقی یا ریاستی عدالتوں میں ہوگی، اور آپ اور Google ان عدالتوں میں ذاتی دائرہ اختیار کو منظوری دیتے ہیں۔

آپ اگر یورپی اکنامک ایریا یا سوئزرلینڈ میں رہتے ہیں، تو Google Drive یا ان شرائط سے پیدا ہونے والے یا ان سے متعلق تمام تنازعات پر آپ کی رہائش کے ملک کے قوانین اور عدالتوں کا اطلاق ہوگا اور آپ کوئی بھی قانونی کارروائی اپنی مقامی عدالتوں میں لا سکتے ہیں۔ آن لائن حل کیلئے تنازعات کو یورپین کمیشن آن لائن ڈسپیوٹ ریزیلیوشن کے پلیٹ فارم پر بھی جمع کرایا جا سکتا ہے۔

12۔ ان شرائط کے بارے میں

ہم Google Drive پر لاگو ہونے والی ان شرائط یا اضافی شرائط میں، مثال کے طور پر: Google Drive یا قانون، کسٹم یا سیاسی یا معاشی پالیسی میں ہونے والی تبدیلیوں کی عکاسی کیلئے، یا ریگولیٹرز یا متعلقہ انڈسٹری کی جماعتوں کی طرف سے جاری کردہ گائیڈ لائنز کے جواب میں، یا Google کو اس کی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے ترمیم کر سکتے ہیں۔ آپ کو باقاعدگی سے شرائط کو دیکھنا چاہیئے۔ ہم ان شرائط میں ترامیم کا نوٹس اس صفحے پر شائع کریں گے۔ ہم ترمیم شدہ اضافی شرائط کے نوٹس ("اضافی شرائط") کو Google Drive میں شائع کریں گے اور شرائط میں مواد کی تبدیلی کا آپ کو پہلے سے نوٹس فراہم کریں گے۔ تبدیلیاں نافذ العمل بہ ماضی لاگو نہیں ہوں گی اور اشاعت کرنے یا آپ کو مطلع کرنے کے 14 دن سے پہلے لاگو نہیں ہوں گی۔ تاہم، نئی فنکشنز یا خصوصیات سے متعلق ("نئی سروسز") یا قانونی وجوہات کی بنا پر کی گئی تبدیلیاں فوری طور پر مؤثر ہوں گی۔ اگر آپ نئی سروس کیلئے ترمیم شدہ شرائط سے متفق نہ ہوں تو آپ کو نئی سروس کا استعمال ترک کر دینا چاہیئے (مزید معلومات کیلئے، اوپر 'خاتمہ' دیکھیں)۔

اگر ان شرائط اور اضافی شرائط کے مابین کوئی تضاد ہے تو، اس تضاد کی حد تک اضافی شرائط غالب ہوں گی۔

یہ شرائط Google اور آپ کے مابین کے تعلق کو کنٹرول کرتی ہیں۔ ان سے کسی استفادہ کنندہ فریق ثالث کے حقوق کی تخلیق نہیں ہوتی ہے۔

اگر آپ ان شرائط کی تعمیل نہیں کرتے ہیں، اور ہم اسی وقت کارروائی نہیں کرتے ہیں، تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اپنے کسی ممکنہ حق سے دستبردار ہو رہے ہیں (جیسے کہ مستقبل میں کارروائی کرنا)۔

اگر یہ پتا چلتا ہے کہ کوئی مخصوص شرط قابل نفاذ نہیں ہے، تو اس سے دیگر شرائط پر اثر نہیں پڑے گا۔

Google سے کس طرح رابطہ کرنا ہے اس کی معلومات کیلئے، براہ کرم ہمارا رابطہ کا صفحہ ملاحظہ کریں۔