مشغلے سے عالمی سطح تک - کس طرح فرانسیسی پولینیشیا کی خوبصورتی کی نقشہ سازی نے اس کے مقامی لوگوں کے لیے بے پناہ فوائد حاصل کیے ہیں۔

فرانسیسی پولینیشیا - سفید ریت کے ساحل، گھومتی پھرتی پگڈنڈیاں، اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات اسے بکٹ لسٹ کی ایک مقبول منزل بناتے ہیں۔ اس وقت جبکہ کچھ لوگ اس سے متعلق خواب دیکھنے میں مصروف ہیں، Christophe Courcaud کو Street View کی مدد سے جنت کو گھر سے زیادہ قریب لانے اور Tahiti کی سیاحت کو ترقی دینے میں مدد کرنے کا ایک منفرد موقع نظر آیا۔

1,800 کلومیٹر

تصویر کشی کی گئی

1,200,000

تصاویر

بواسطہ

8K

ڈسپلے ریزولیوشن ویڈیوز

‎8+‎

جزائر

18

ہوٹلز شائع کئے گئے

‎+450

کاروباری فہرستیں
تخلیق کی گئیں

کام اور تفریح ایک ساتھ

Street View کیلئے اپنی محبت اور فرانسیسی پولینیشیا کے دلکش جزائر سے حوصلہ پا کر، Christophe نے 2019 میں Tahiti 360 قائم کیا۔ یہ کمپنی Street View پر ہائکنگ کے راستوں اور ساحلوں سمیت فرانسیسی پولینیشیا کی بڑی بیرونی جگہوں کی 360 تصاویر کی تصویر کشی کرنے اور انہیں اپ لوڈ کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔ ہر چند کہ Christophe کی بنیادی توجہ جزیرے کی زندگی کی خوبصورتی کو کیپچر کرنے اور اسے نمایاں کرنے پر مرکوز ہے، لیکن وہ Street View کے عمیق ان ڈور ورچوئل ٹور کی مدد سے مقامی کاروباروں کے فروغ میں بھی مدد کرتے ہیں۔

فرانسیسی پولینیشیا کی نقشہ کشی

ایک ایسے وقت میں جبکہ تقریباً ہر چیز ڈیجیٹائز ہو گئی ہے، اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ Christophe اور Tahiti 360 کی جزیرے پر آمد تک فرانسیسی پولینیشیا کے صرف سیٹلائٹ مناظر ہی دستیاب تھے۔ مزید پریشانی کی بات یہ تھی کہ بورا بورا اور تاہیٹی جیسے جزائر پر سڑکوں کا کوئی نام نہیں تھا، اسلئے مقامی لوگوں اور سیاحوں کیلئے یکساں طور پر آس پاس گھومنا ایک چیلنج تھا۔ سب سے اہم بات یہ تھی کہ اس نے فائر فائٹرز، اولین مددگاروں اور قانون کے نفاذ جیسی ایمرجنسی سروسز کے کام کو ضرورت سے زیادہ مشکل بنا دیا تھا۔

 

مجھے ہمیشہ اس بات کا یقین تھا کہ Street View میں مقامی کمیونٹیز تک زبردست فوائد پہنچانے کی طاقت موجود ہے۔ گھر سے باہر نکلنے سے پہلے خود کو کسی مخصوص علاقہ میں تصور کرنے اور اطراف کے علاقوں سے مانوس ہونے کی صلاحیت مجھے ہمیشہ مسحور کیا کرتی تھی۔ یہ فرانسیسی پولینیشیا میں خاص طور پر مفید ثابت ہوا، جہاں اپنے لئے آسانی سے راستہ تلاش کرنا تقریباً ناممکن تھا۔

-

Tahiti 360 کے بانی Christophe Courcaud

 

Google Street View بورا بورا کی نقشہ سازی

تاہیٹی، موریا، بورا بورا، رائیاٹی، ماپیٹی، ہواہائن، فکاروا اور رانگیروا میں تمام سڑکوں کی نقشہ کشی اور حوالہ دینے کیلئے، Tahiti 360 کے اشتراک کے ساتھ Street View سے جزیرے کی زندگی اور مقامی اتھارٹیز کو حاصل ہونے والے ممکنہ فوائد کی شناخت کرنا۔ Christophe نے فرانسیسی پولینیشیا کے 1,800 کلومیٹر کا احاطہ کرنے کیلئے ہر خطۂ خاص میں چلنے والی گاڑیوں، گولف کارٹس، الیکٹرک بائیکس، جیٹ اسکیز اور یہاں تک کہ گھوڑوں کا بھی استعمال کیا۔ جزوی طور پر Christophe کے کوریج اور اتھارٹیز کے ذریعے اشتراک کردہ مقامی جغرافیائی ڈیٹا کی بدولت، اب Google Maps پر تاہیٹی میں لائیو ٹریفک اپ ڈیٹس، تیزترین راستے کی تجاویز اور مقامی کاروباروں کیلئے ڈائریکشنز حاصل کرنا ممکن ہے۔ یہ خاص طور پر ان ایمرجنسی سروسز کیلئے مفید ہے جو اس کے نتیجے میں پورے جزیرے پر زیادہ موثر طریقے سے کام کرنے کے اہل ہیں۔ آخر میں، Street View پر Tahiti 360 کی تصاویر تک رسائی نے بھی شہری منصوبہ بندی، عمارتوں کے رکھ رکھاؤ اور سڑکوں کی حالت کو زیادہ آسان بنا دیا ہے۔

یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے تک رسائی

Tahiti 360 کا جزیرہ رائیاٹی پر تاپوٹاپوٹی کا عمیق ترین ٹؤر ہے۔ یونیسکو کا عالمی ثقافتی ورثہ ہر سال فرانسیسی پولینیشیا میں 300,000 سے زیادہ سیاحوں کی آمد میں ایک بڑا کردار ادا کرتا ہے۔ لیکن، 360 میں اس کی خوبصورتی کو کیپچر کر کے، Christophe نے ورچوئل طور پر اس کا تجربہ کرنے کیلئے اسے لاکھوں لوگوں پر منکشف کر دیا ہے۔ Street View پر شائع کردہ Christophe کے کام نے ہماری اسکرینوں پر دنیا کا ایک عجوبہ پیش کیا جس سے ہم تمام لوگوں کو اسے دریافت کرنے کی سہولت حاصل ہوئی۔

ایک پورے جزیرے کا احاطہ کرنا چھوٹا کارنامہ نہیں تھا، لیکن Christophe نے یہ چیلنج قبول کیا۔ بورا بورا کا تمام حسن 360 میں کیپچر کرنے کو یقینی بنانے کیلئے، انہوں نے جزیرے کا بذریعہ کار، کشتی اور پیدل احاطہ کیا۔ اس پورے جزیرے کی نقشہ کشی کرنے اور تمام لوگوں کے تجربے کی غرض سے اسے Street View پر دستیاب کرانے میں Christophe کو بس سات دن لگے۔

بورا بورا کے علاوہ Christophe نے تاہیٹی کے دارالحکومت پپیٹی کے ساتھ Pirae قصبے کی تمام سڑکوں کی بھی تصویر کشی کی۔ Street View پر دونوں قصبوں کی تصاویر ظاہر ہونے کا بڑا فائدہ ہوا۔

مقامی کاروباروں کو بھی Street View پر چمکنے کا موقع ملا۔ انٹر کانٹیننٹل، مناوا اور ہلٹن جیسے ہوٹلوں کے بڑے گروپس کے ساتھ چھوٹے B&B کاروبار بھی ایک عالمی اسٹیج پر اپنی سہولیات کو نمایاں کرنے کا موقع پا کر پُرجوش تھے۔

خواہشوں کی فہرست میں مزید چیزیں شامل کرنا

Tahiti 360 کو اس سال کے آخر تک فرانسیسی پولینیشیا کے تمام جزائر کا احاطہ کرنے کی امید ہے، جس میں ماپیٹی، تاہا، جزائر مارکویساس، جزائر گیمبیئرز اور جزائر آسٹرال کا احاطہ کرنا ابھی باقی ہے۔ اور ہر چند کہ فرانسیسی پولینیشیا میں اب بھی ڈھیر ساری جگہوں کا احاطہ کرنا باقی ہے، لیکن Christophe پہلے ہی اپنے اگلے ایڈونچر کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ وہ پہلے ہی سائیکلنگ کے 400 کلومیٹر کے راستے، Hortillonnages of Amiens اور Somme Tourisme کیلئے ٹورسٹک ٹرین کو کوَر کرنے کیلئے اپنے آبائی شہر میں فرانسیسی مقامی اتھارٹیز کے ساتھ کام کرنے پر اتفاق کر چکے ہیں۔ Christophe ٹیہوپو کا بھی احاطہ کریں گے جو 2024 اولمپک گیمز کے سرفنگ ایونٹس کا میزبان ہے۔ اور اس دوران، مقامی لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے اور جنت دریافت کرنے میں زیادہ لوگوں کی مدد کرنے کے لیے وہ Street View پر نیو کیلنڈونیا، والس اور فیوٹونا جزائر کو بھی شامل کرنے کی امید کرتے ہیں۔

Street View ایک ایسا معاون پلیٹ فارم ہے جہاں تعاون کنندگان Google Maps پر عمیق تصاویر شائع کر کے کمیونٹیز کی خوشحالی، کاروباروں کی ترقی اور دنیا بھر کے عجائبات کو گھر سے زیادہ قریب لانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ Street View کی مدد سے کوئی بھی شخص اپنی ذاتی کامیابی کی نقشہ کشی کر سکتا ہے۔ آپ کو اپنا تعاون پیش کرنے کیلئے بس پہلا قدم اٹھانا ہے۔

اپنی خود کی Street View تصاویر کا اشتراک کریں