آٹوری نے 'ایک وقت میں ایک Street View تصویر' کے ساتھ پورے فِن لینڈ میں سڑک کے رکھ رکھاؤ کے میدان میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔

سڑک کی سطحوں کا معیار، پرانی علامات اور غیر روشن سڑکیں دنیا بھر کے ڈرائیوروں اور میونسپلٹیوں کیلئے روزمرہ کی جد و جہد ہے۔ لیکن بنیادی ڈھانچے کے رکھ رکھاؤ کیلئے حل ڈیولپ کرنے والی فنِش سافٹ ویئر کمپنی آٹوری نے Google Maps Street View کی مدد سے سڑک کے لیول کا ڈیٹا زیادہ موثر طریقے سے جمع کرنے اور اس کا تجزیہ کرنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

40,000 کلومیٹر

تصویر کشی کی گئی

8 ملین

تصاویر شائع کی گئیں

50 ملین

ملاحظات

سڑک کا ڈیٹا

20

پروجیکٹس کیپچر کرنا

فِن لینڈ میں سڑک کے رکھ رکھاؤ کے مینیجمنٹ کو درست کرنا

1988 میں قائم شدہ آٹوری کنڈیشن مینیجمنٹ، ایکشن پلاننگ اور رکھ رکھاؤ کے باہم رابطے کیلئے فِن لینڈ کی سڑک اتھارٹیز، ٹھیکے داروں اور فریق ثالث صلاح کاروں کو سافٹ ویئر بطور ایک سروس (SaaS) حل فراہم کرتی ہے۔ پورے ملک کی سڑکوں کی صورتحال کی نگرانی کرنے میں ڈھیر سارا وقت لگتا ہے اور اس پر کافی رقم خرچ کرنی پڑتی ہے، لیکن جہاں دیگر کمپنیوں نے لاگتوں پر توجہ دی، وہیں آٹوری ایک منفرد موقع کا فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہی۔ اپنی ذاتی Street View تصاویر اور SaaS حل استعمال کر کے، اس نے فِن لینڈ میں سڑک کے رکھ رکھاؤ کے انفراسٹرکچر کے ڈیٹا کے بہتر مینیجمنٹ اور فیصلہ سازی کیلئے ایک ٹول تخلیق کیا۔

رفتار اور ڈیٹا کے اشتراک کی ضرورت

روایتی طور پر، سڑک اتھارٹیز کو یہ جاننے کیلئے ذاتی طور پر ہر سڑک کا دورہ کرنا پڑتا ہے کہ مخصوص مقامات پر کس کام کی ضرورت ہے۔ اس کے معنی ہیں ہزاروں کلومیٹر ڈرائیونگ کرنا اور نوٹس لینے کی غرض سے لاتعداد مرتبہ رکنا۔ یہ ماحول کیلئے نہ صرف خراب بلکہ مہنگا بھی ہے، اس میں کئی وسائل کی ضرورت پڑتی ہے اور اس میں ڈھیر سارا وقت صرف ہوتا ہے۔ اس طرح، ایک ڈیجیٹائز کردہ اور ماحول دوست حل کی ضرورت نے آٹوری کو مختلف طریقے سے سوچنے کی دعوت دی۔ اور Street View سڑک کے لیول کا وہ پہلا ویژوئلائزیشن حل تھا جو ذہن میں آیا۔

 

سڑک کی دیکھ بھال کو جاری رکھنے کے لیے اکثر مختلف جماعتوں کے ساتھ بہت زیادہ ڈیٹا کا اشتراک کرنا پڑتا ہے۔ Street View میں صارفین کے درمیان معلومات کے اشتراک کو آسان بنانے کے لیے تمام ضروری ٹولز موجود ہیں - یہ اسمارٹ فون کے ساتھ ہر ایک کے لیے دستیاب ہے اور اسے کسی لاگ ان یا سافٹ ویئر انسٹالیشنز کی ضرورت نہیں ہے۔ اور اگرچہ Street View پہلے بھی سڑک کی دیکھ بھال کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے، لیکن ڈیٹا کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنا سب سے بڑا چیلنج تھا۔ ہم نے اپنے سڑک کی دیکھ بھال کے سافٹ ویئر کے ساتھ Street View کو مربوط کر کے اس مسئلے کو حل کرنے کا ایک موقع دیکھا۔

-

Ari Immonen، آٹوری میں ڈیجیٹلائزیشن کنسلٹنگ ڈویژن کے سربراہ

 

Google Street View آٹوری فِن لینڈ کی سڑکوں کی نقشہ سازی کرتا ہے

سڑک کی حفاظت کیلئے آن لائن اور آف لائن کا امتزاج

2017 میں، آٹوری نے تصاویر شائع کرنے کیلئے اپنی کمپنی کے Google اکاؤنٹ کا استعمال کر کے فِن لینڈ میں ریاستی سڑکوں کی 360 تصاویر کی تصویر کشی اور انہیں اپ لوڈ کرنا شروع کیا۔ اس کے بعد سے، کمپنی نے 40,000 کلومیٹر کی ریاستی سڑکوں کا احاطہ کیا اور 8 ملین تصاویر اپ لوڈ کیں اور سڑک کے رکھ رکھاؤ کے مینیجمنٹ کو آن لائن کیا۔ Street View کا اپنے SaaS حل کے ساتھ انضمام کر کے، انہوں نے سڑک اتھارٹیز کیلئے دور ہی سے سڑک کے اثاثے کی تازہ ترین معلومات تک رسائی کو آسان بنا دیا۔

Street View پر آٹوری کی شائع کردہ تصاویر کی بدولت، سڑک کی غائب علامات، مارکنگز یا گڈھوں کی رپورٹس کو متعلقہ فریقین کیلئے اپ لوڈ اور ٹیگ کیا جا سکتا ہے تاکہ وہ آٹوری کے ڈیش بورڈ کے ذریعے اپنے دفتر سے اس کا معائنہ کر سکیں۔ حسب ضرورت بنانے لائق ایک حل فراہم کر کے، آٹوری ٹھیکے داروں کو ایک ہی جگہ سے متعلقہ مرمتی کام کا پتا لگانے اور اس کی منصوبہ بندی کرنے کی سہولت بھی دیتی ہے۔ مرمتی کام مکمل ہونے پر، سڑک کے ڈیٹا کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کیلئے، ورکرز علاقے کی نئی 360 تصاویر لیتے ہیں اور انہیں اپ لوڈ کرتے ہیں۔ اس نے معائنے کیلئے ذاتی طور پر سائٹس کا دورہ کرنے کی ضرورت کو کم کر دیا ہے، جس کی وجہ سے وقت، پیسے اور گرین ہاؤس گیس کے اخراج کی بچت ہوتی ہے۔

ہر جگہ سڑک کے تحفظ کے میدان میں انقلاب برپا کرنا

Street View نے آٹوری کو فِن لینڈ میں سڑک اتھارٹیز کیلئے معلومات کے اشتراک اور صورتحال کے لحاظ سے بیداری کو بہتر بنانے کی سہولت دی جس کے نتیجے میں لاگتیں کم کرنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔ دنیا بھر میں اس کے ممکنہ اثر کی شناخت کرتے ہوئے، اب آٹوری مستقبل میں سڑک کا ڈیٹا جمع کرنے اور اس کا اشتراک کرنے کیلئے ایک معیاری ماڈل پر کام کر رہی ہے۔ اس نے 1,000 کلومیٹر کے سائیکلنگ اور پیدل چلنے والے راستوں کی تصویر کشی کر کے، اپنا کاربن فٹ پرنٹ کم کرنے میں مقامی لوگوں کی بھی مدد کی ہے۔ اب لوگ تازہ ترین ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور ایک زیادہ ماحول دوست طریقے سے مختصر فاصلوں کا سفر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، فِن لینڈ کے 15,000 کلومیٹر کا اضافی ڈیٹا جمع کرنے کیلئے، کمپنی کے افراد اس موسم گرما میں ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر ہوں گے اور وہ Street View پر ملک کی تمام ریاستی سڑکوں کے تقریباً نصف کی تصویر کشی کرنے اور انہیں شائع کرنے کے قریب ہوں گے۔

Street View کا استعمال کر کے پیچیدہ مسائل حل کرنے کیلئے کاروبار جو متعدد منفرد طریقے استعمال کر رہے ہیں، آٹوری کی کامیابی اس کی بس ایک مثال ہے۔ یہ صرف ایک فوٹو میپنگ ٹول سے کہیں بڑھ کر ہے اور آپ کے کاروبار میں بھی اس سے بے پایاں فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ کیا آپ اپنی ذاتی Street View کی کامیابی کی داستان لکھنے کیلئے تیار ہیں؟

اپنی خود کی Street View تصاویر کا اشتراک کریں