Street View کے قابل اعتماد فوٹوگرافرز کی پالیسی

اس پالیسی کا اطلاق Street View کے ان تمام قابل اعتماد شرکت کنندگان پر ہوتا ہے جو اپنے کسٹمرز کی طرف سے تصاویر جمع کرتے ہیں تاکہ Google پروڈکٹس پر ان کا استعمال کیا جائے۔

ہمارے Street View کے قابل اعتماد فوٹوگرافرز کی پالیسی چار شعبوں کا احاطہ کرتی ہے:

  • شفافیت کے تقاضے: وہ معلومات جس کا آپ کو اپنے کسٹمرز کے ساتھ اشتراک کرنا ہوگا۔
  • ممنوعہ طریقہ کار: وہ کام جو آپ نہیں کر سکتے، اگر آپ اپنے کسٹمرز کی طرف سے Google پروڈکٹس پر اپ لوڈ کردہ تصاویر شائع یا ان کا نظم کرنا چاہتے ہیں۔
  • برانڈنگ گائیڈلائنز: Google برانڈنگ کے عناصر کا مناسب استعمال کیا ہے۔
  • معیار کے تقاضے: آپ کو اپنے کسٹمرز کے Google ایڈورٹائزنگ اکاؤنٹس کو کس طرح ترتیب دینا چاہیے۔

شفافیت کے تقاضے

کسٹمرز کو Google پروڈکٹس پر تصاویر اپ لوڈ کرنے کے فوائد کو مکمل طور پر سمجھنے کیلئے، ان کے پاس معلومات پر مبنی فیصلے لینے کیلئے صحیح معلومات ہونی چاہیے۔ لہذا، ہم اپنے تمام قابل اعتماد شرکت کنندگان سے اس معلومات کے سلسلے میں شفاف رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں جو ان فیصلوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ ذیل میں دئے گئے تقاضوں پر پورا اترنے کے علاوہ، قابل اعتماد شرکت کنندگان کو اپنے کسٹمرز کو درخواست کرنے پر متعلقہ معلومات فراہم کرنے کیلئے معقول کوششیں کرنی چاہیے۔

اپنی فوٹوگرافی سروسز دوسروں کو فروخت کرتے وقت، یہ اہم ہے کہ آپ وہی شفافیت ظاہر کریں اور آپ اپنے ان فرائض اور حقوق کو سمجھتے ہوں جو دیگر لوگوں، برانڈز اور مقامی قوانین سے وابستہ ہیں۔


Google برانڈز کا مناسب استعمال

جن فوٹو گرافرز یا کمپنیوں کو قابل اعتماد حیثیت حاصل ہو چکی ہے صرف وہی مارکیٹنگ اثاثوں کے طور پر Google Maps Street View برانڈ اور قابل اعتماد بَیج استعمال کر سکتی ہیں۔ بطور ایک قابل اعتماد فوٹوگرافر، ہم آپ کو آپ کی ممتاز حیثیت کا جشن منانے کیلئے ان کا استعمال کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ قابل اعتماد پروفیشنل Google Maps اور Street View یا کسی اور متعلقہ لوگو سمیت قابل اعتماد بَیج، ورڈ مارک اور برانڈنگ کے عناصر کا استعمال کر سکتے ہیں۔ نیچے چند ایسی چیزیں ہیں جو آپ ان کے ساتھ کر سکتے اور نہیں کر سکتے ہیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کوئی ہمارے برانڈ اثاثوں سے متعلق Google کے اجازت یافتہ استعمالات کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو آپ یہاں مسائل کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ Google کے دیگر تمام برانڈ اثاثوں کیلئے، آپ یہاں نامناسب استعمالات کی اطلاع دے سکتے ہیں۔


قابل اعتماد تصاویر کے معیار کے تقاضے


ممنوعہ طریقہ کار


ہماری پالیسیوں کے بارے میں

یہ بات اہم ہے کہ آپ Google کی Street View کے قابل اعتماد فوٹوگرافر کی پالیسی سے واقف ہوں اور اپ ٹو ڈیٹ رہیں۔ اگر ہمیں لگتا ہے کہ آپ ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ہم آپ کے طریقۂ کار کا مفصل جائزہ لینے اور اصلاحی کارروائی کی درخواست کرنے کیلئے آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ مکرر یا سنگین خلاف ورزیوں کے معاملات میں، ہم آپ کو قابل اعتماد پروگرام سے باہر نکال سکتے ہیں اور اس کے مطابق آپ کے کسٹمرز کو مطلع کرنے کیلئے ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو Google Maps پروڈکٹس پر تعاون کرنے سے بھی روک سکتے ہیں۔

یہ پالیسیاں ایسی کسی بھی موجودہ شرط اور پالیسی کے علاوہ ہیں جن کا اطلاق فریقین ثالث پر ہو سکتا ہے، بشمول ان کے: